وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
سوچھتا ہی سیوا 2026 پروگرام کے آغاز کے موقع پر محکمہ کی جانب سے سوچھتا کا عہدکیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 SEP 2026 4:24PM by PIB Delhi
ماہی پروری کے محکمہ، وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھلکش لیکھی نے مشترکہ سکریٹری (میرین فشریز) ڈاکٹر سربھی رائے، گجرات حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (فشریز) جناب ارون کمار ایم سولنکی، محکمہ ماہی پروری کے افسران، ماتحت دفاتر کے نمائندوں، ماہی گیروں، مچھلی پالنے والوں، خواتین ماہی گیروں اور مچھلی پالنے والی خواتین، ماہی پروری کی کوآپریٹو سوسائٹیوں اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ 17 ستمبر 2026 کو گاندھی نگر، گجرات میں سوچھتا کا عہد لیا۔
اس موقع پر شرکا نے صفائی برقرار رکھنے، زیر التوا معاملات میں کمی لانے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام کو فروغ دینے اور شفاف و شہری مرکزیت پر مبنی کام کاج کی ثقافت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔سوچھتا کے اس عہد میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔


یہ پروگرام ہائبرڈ طریقے سے منعقد کیا گیا، جس میں محکمہ نے کام کی جگہوں پر صفائی اور حفظانِ صحت کو فروغ دینے، ادارہ جاتی جواب دہی کو مضبوط بنانے، ریکارڈ کے انتظام کے طریقہ کار کو بہتر بنانے، زیر التوا معاملات میں کمی لانے اور اجتماعی اقدامات کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر شفاف، بہتر نظم و نسق اور شہری مرکزیت پر مبنی اداروں کے قیام کے لیے مؤثر انتظامی طریقہ کار اپنانے اور تمام متعلقہ فریقوں کی فعال شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ تقریب ملک گیر ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کے تحت منعقد کی گئی، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک سوچھ بھارت مشن کے وژن کے تحت صفائی، حفظانِ صحت اور عوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔اس تقریب کا مقصد محکمہ ماہی پروری اور اس کے ماتحت و خود مختار اداروں کے صاف ستھرے اور صحت مند کام کی جگہوں کو برقرار رکھنے کے عزم کو مزید مضبوط کرنا اور اجتماعی ذمہ داری، صفائی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
***
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U :3787
(ریلیز آئی ڈی: 2312529)
وزیٹر کاؤنٹر : 11