وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ماہی پروری نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت سوچھتا اور بہتر حکمرانی کے تئیں اپنے عزم  کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 SEP 2026 9:30PM by PIB Delhi

محکمہ ماہی پروری، وزارتِ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، اپنے ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ، 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6.0 میں فعال طور پر حصہ لے گا۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے رہنما خطوط کے مطابق شروع کی جانے والی اس مہم کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیرِ التوا معاملات میں کمی، ریکارڈ کے بہتر انتظام، دفتری جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال اورکچرے  اور  ای۔ ویسٹ (کچرے) کے منظم نپٹارے کے ذریعے مؤثر دفتری انتظام کو فروغ دینا ہے۔

اکتوبر 2025 میں منعقدہ خصوصی مہم 5.0 کی اہم کامیابیوں کی بنیاد پر، محکمہ نے موجودہ مہم کے دوران صفائی اور انتظامی اصلاحات سے متعلق اپنے اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔

خصوصی مہم 6.0 کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کا تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2026 تک، جبکہ نفاذ کا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔

تیاری کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ کے نوڈل افسر نے 17 ستمبر 2026 کو تمام ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک ہائبرڈ جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے، اہداف مقرر کرنے، صفائی مہمات منعقد کرنے، زیرِ التوا معاملات میں کمی لانے، ریکارڈ مینجمنٹ کے طریقوں کو مضبوط بنانے اور کچرےاور  ای۔ویسٹ (کچرے) کے مؤثر نپٹارے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تمام دفاتر میں مہم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور بروقت رپورٹنگ پر بھی زور دیا گیا۔

خصوصی مہم 6.0 میں فعال شرکت کے ذریعے، محکمہ نے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے، کام کی جگہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے، دفتری عمل کو ہموار بنانے اور صاف، منظم اور شہریوں پر مرکوز کام کا ماحول فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-3774


(ریلیز آئی ڈی: 2312327) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी