مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاک محکمہ کی جانب سے سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے، زیر التوا معاملات میں کمی لانے اور ای-کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 6.0 چلائی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 8:36PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات ،اپنے ملک گیر ڈاک نیٹ ورک کے سرکاری دفاتر میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے خصوصی مہم 6.0 چلائے گا۔ اس مہم میں 15 سے 30 ستمبر 2026 تک تیاری کا مرحلہ شامل ہوگا، جس کے بعد 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک عمل درآمد کا مرحلہ ہوگا۔
تیاری کے مرحلے میں زیر التوا معاملات کی نشاندہی، پرانے ریکارڈ/فائلوں کو ہٹانے، غیرمستعمل اور کباڑ کی اشیاء کا جائزہ لینے، ای-کچرے کی فہرست تیار کرنے، ان دفاتر/مقامات کی نشاندہی کرنے پر توجہ دی جائے گی جہاں خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے اور مخصوص، قابل توسیع اہداف مقرر کیے جائیں گے۔
خصوصی مہم 6.0 کا ایک اہم مرکز سائنسی طریقے سے ای-کچرے سے نمٹنا ہوگا، جس کا مقصد ’’مؤثر کلیکشن، الگ الگ کرنااور اسے تلف کرنے‘‘ کو یقینی بنانا ہے۔ ڈاک سرکل پرانے الیکٹرانک اور آئی ٹی آلات کا ابتدائی جائزہ لیں گے اور ای-کچرا (بندوبست) ضوابط ، 2022 اور ان میں کی گئی ترامیم کے مطابق مقررہ مینوفیکچرر/ری سائیکلر/تجدید کار کے نظام کے ذریعے ان کی علیحدگی اور تلفی کو یقینی بنائیں گے۔ اشیاء کو تلف کرنے کا عمل مجاز ذرائع کے ذریعے کی جائے گی اور کلیکشن اور تلفی کے عمل کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔
ڈاک خانے اور دیگر ڈاک ادارے مرمت کے قابل اور ناقابل مرمت اشیا کی نشاندہی کرنے، مقررہ کلیکشن مراکز قائم کرنے اور ملازمین میں محفوظ ای-کچرا تلفی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اقدامات کریں گے۔
خصوصی مہم 5.0 کی حصولیابیاں اور بہترین طریقہ کار
خصوصی مہم 6.0 سرکاری دفاتر کے حوالے سے شہریوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کی حصولیابیوں کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔ خصوصی مہم 5.0 کے دوران محکمہ ڈاک نے 6,000 ڈاک چوپالوں کا انعقاد کیا، 1,30,000 مہم مقامات کی صفائی کی، 5,600 سے زیادہ درخت لگائے اور ایک لاکھ عوامی شکایات اور 1,000 سی پی گرامس اپیلوں کا ازالہ کیا۔
آگے کا راستہ:
محکمہ ڈاک اپنے ملک گیر نیٹ ورک میں سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے، زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے، ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنانے اور سائنسی طریقے سے ای-کچرے سے نمٹنے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مہم 6 کے تئیں پرعزم ہے۔ ایک صاف ستھرا اور زیادہ دیرپا ڈاک نیٹ ورک ہی آگے کا راستہ ہے۔
*****
ش ح۔ ع ح۔ ن م
U-no-3772
(ریلیز آئی ڈی: 2311837)
وزیٹر کاؤنٹر : 5