ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے اسکول کے بچوں کے ساتھ ’سیوا دیوس‘ منایا اور ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت ’آشیرواد کا دیا‘ روشن کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 8:12PM by PIB Delhi
؎ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ ابھیان - آشیرواد کا دیا‘ پروگرام کے تحت ’سیوا دیوس‘ کے موقع پر اسکول کے بچوں سے بات چیت کی۔ اس تقریب میں ایم ایل اے (مہرولی) شری گجیندر یادو، وزارت کے سیکریٹری شری تنمے کمار، ڈائریکٹر جنرل (جنگلات) و خصوصی سیکریٹری جناب سشیل کمار اوستھی کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

یہ تقریب مرکزی وزارت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وزیر اعظم شری نریندر مودی کی عوام کے لیے بے لوث خدمات کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ اس کا مقصد برادریوں، خاص طور پر نوجوان نسل میں ’سیوا بھاؤ‘ (بے لوث خدمت) کے جذبے کو فروغ دینا اور ساتھ ہی جنگلات، جنگلی حیات، فطرت اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس پروگرام میں اسکول کے طلباء، اساتذہ، ایکو کلب کے اراکین، سرکاری عہدیداروں اور مقامی برادریوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، اسکول کے بچوں نے ماحولیات کے موضوع پر مبنی ایک گیت پیش کیا۔
علم، امید، خدمت اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اس روشنی کی علامت کے طور پر، جسے نوجوان نسل آگے بڑھا رہی ہے، دیوں (چراغوں) پر مشتمل ایک بڑی رنگولی تیار کی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے اسکول کے بچوں کی منتخب پینٹنگز کی نمائش کا بھی جائزہ لیا، جن میں ماحولیات، جنگلات، جنگلی حیات اور فطرت سے متعلق موضوعات کی عکاسی کی گئی تھی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 3756
(ریلیز آئی ڈی: 2311684)
وزیٹر کاؤنٹر : 5