جل شکتی وزارت
سوَچھتا ہی سیوا 2026 مہم کا آغاز
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت کے ذریعہ شجرکاری کی مشترکہ مہم کے آغاز کے ساتھ سوَچھتا ہی سیوا 2026 کا آغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 7:55PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اور پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے مشترکہ طور پر چلڈرن پارک، انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل قدمی کے تحت شجرکاری مہم کے ساتھ ملک گیر ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) 2026 مہم کا آغاز کیا۔

اس تقریب میں 'ہول آف گورنمنٹ' طرزِ عمل کے تحت جل شکتی کی وزارت کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے محکمہ شہری ترقی (ڈی او یو ڈی) کے سیکریٹری جناب ستیندر سنگھ، اور ایم او ایچ یو اے کے ڈپارٹمنٹ آف کیپیٹل ڈویلپمنٹ (ڈی او سی ڈی) کی سیکریٹری محترمہ ڈی تھارا سمیت دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد مشترکہ طور پر نئی دہلی میونسپل کونسل کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔

ہر سال 'سوچھتا ہی سیوا' مہم صفائی کے لیے رضاکارانہ جذبے اور اجتماعی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ملک بھر کے شہریوں، اداروں اور قیادت کو متحد کرتی ہے۔ 'سوچھتا میں سہ بھاگ؛ سوچھ بھارت، وکست بھارت' کے موضوع کے ساتھ، ایس ایچ ایس 2026 اس بات پر زور دیتا ہے کہ صفائی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، اور ایک صاف ستھرے اور ترقی یافتہ بھارت کا خواب صرف 'ہول آف گورنمنٹ' اور 'ہول آف سوسائٹی' کے طرزِ عمل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ملک بھر کی ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور شہریوں نے 'سوچھ بھارت' کے لیے اپنے اجتماعی عزم کی علامت کے طور پر پورے جوش و خروش کے ساتھ مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔
ایس ایچ ایس 2026 کے اہم ستون میں شامل ہیں (1) صفائی ستھرائی ٹارگیٹ یونٹس (سی ٹی یوز) کا تغیر اور صاف ستھرے عوامی مقامات- مقررہ وقت کے اندر سی ٹی یوز کی صفائی، مقامات کی تزئین و آرائش اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی؛ (2)’سوچھتا گیان یاتراؤں‘ کے ذریعے طلباء اور نوجوانوں کے کچرے کے بندوبست کے مراکز کے معلوماتی دورے اور ’سوچھتا ایوم جل سنچے سمواد‘، باہمی تبادلہ خیال اور مقابلے وغیرہ؛ (3) صفائی متر سرکشا ایوم سمواد شیوِر - بیماریوں سے بچاؤ کے ہیلتھ چیک اپ کے لیے سنگل ونڈو کیمپ؛ سماجی تحفظ کی بہبود کی اسکیموں کے تحت اہل افراد کو مکمل فائدہ پہنچانا؛ اور صفائی متروں/ سوچھ گراہیوں / صفائی ملازمین کو اعزاز سے نوازنا؛ (4) صفائی کے لیے جن بھاگیداری– صفائی کی وکالت، ایس ڈبلیو ایم رولز 2026 اور کچرے کو چار طریقوں سے الگ الگ کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، آر آر آر ری سائیکلرز میٹ، 'صفائی کے لیے کھیل'، سوچھ پرو، ہرت پرو اور ورلڈ ٹورازم ڈے اور 'ایک پیڑ ماں کے نام' پر خصوصی سرگرمیاں۔ (5) سوچھتا سے سمردھی– سرکلر اکانومی، ویسٹ ٹو ویلتھ اور ویسٹ ٹو آرٹ کے اقدامات پر خصوصی توجہ کے ساتھ۔۔
2 اکتوبر کو دیہی علاقوں میں خصوصی گرام سبھائیں اور شہری علاقوں میں خصوصی کونسل میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ یہ خصوصی گرام سبھائیں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے نتائج پر تبادلہ خیال، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز 2026 اور کچرے کو چار طریقوں سے الگ الگ کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گی؛ اس کے علاوہ دیہاتوں میں 'سوچھ سیوا آنکلن' اور او ڈی ایف پلس (ماڈل) اسٹیٹس کی جانچ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
اس سال، اس مہم کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے تک رسائی حاصل کرنا ہے جبکہ نظر آنے والی صفائی کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3758
(ریلیز آئی ڈی: 2311681)
وزیٹر کاؤنٹر : 3