وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی اور اس کے ماتحت دفاتر صفائی ستھرائی اور اثر انگیزی کے لیے خصوصی مہم 6.0 کا اہتمام کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 6:42PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی اور زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک 'خصوصی مہم 6.0' شروع کر رہی ہے۔
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)، محکمہ محصول، وزارتِ خزانہ، ملک بھر میں اپنے ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی قیادت میں شروع کیے جانے والے اس انقلابی پہل قدمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
اسپیشل مہم 6.0 کی بنیاد اس سے پچھلی مہم، یعنی اسپیشل مہم 5.0 کی کامیابیوں پر رکھی گئی ہے، جس کے دوران سی بی ڈی ٹی نے 1,521 مقامات پر صفائی کی مہم چلائی، اور 2.30 لاکھ کاغذی فائلوں سمیت 10,000 سے زائد ای-فائلوں کو نمٹایا۔ اسپیشل مہم 5.0 کے دوران، محکمہ انکم ٹیکس نے 1.67 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ کو خالی کروایا اور کباڑ کو ٹھکانے لگا کر 32 لاکھ روپے کمائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 21,251 سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، جو شفافیت، ذمہ دارانہ طرزِ حکومت اور عوامی فلاح پر مبنی خدمات کی فراہمی کے تئیں سی بی ڈی ٹی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
اسپیشل مہم 5.0 کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، سی بی ڈی ٹی نے مہم کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کو مزید جاری رکھنے کا عزم کیا۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر، سی بی ڈی ٹی نے دسمبر 2025 سے اگست 2026 تک کے عرصے کے دوران 52,290 عوامی شکایات کو حل کیا اور 6,776 سے زائد شکایات کی اپیلوں کو نمٹایا۔ یہ جوابدہ اور ذمہ دارانہ طرزِ حکومت کے تئیں سی بی ڈی ٹی کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
خصوصی مہم 6.0 کے تحت، سی بی ڈی ٹی چار کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہیں:
- ای – فضلے کو ٹھکانے لگانا
- ریکارڈ کی انتظام کاری
- جگہ کا بہتر استعمال اور دفتر کی سجاوٹ، اور
- شکایات کے ازالے کے عمل میں تیزی
سی بی ڈی ٹی صفائی ستھرائی، شفافیت اور عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی کے تئیں اپنے عزم پر مضبوطی سے قائم ہے۔ یہ اقدامات صفائی کو مستقل تنظیمی شکل دینے اور شہریوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کے حکومتی رہنما خطوط کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3745
(ریلیز آئی ڈی: 2311626)
وزیٹر کاؤنٹر : 4