پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت ملک گیر سطح پر سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے آغاز کے ساتھ ہم آہنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 6:08PM by PIB Delhi

آج پارلیمانی امور کی وزارت (ایم او پی اے) نے ملک گیر سطح پر ’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘ کے آغاز میں فعال طور پر شرکت کی۔ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک دو ہفتے جاری رہنے والی اس مہم کو حکومت ہند کے ہر محکمے اور وزارت کی جانب سے منایا جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد ’سوچھ بھارت‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، شہری ذمہ داری اور شہریوں کی شمولیت کے جذبے کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

پروگرام کے آغاز پر پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب نکنج بہاری ڈھل نے وزارت کے افسران اور اہلکاروں کو صفائی ستھرائی کا عہد دلایا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو محض کسی مہم تک محدود سرگرمی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ اسے سال بھر جاری رہنے والی ذمہ داری اور اجتماعی طرزِ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

 

 

مہم کے انعقاد اور صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے میں مسلسل بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارت نے 18 ستمبر سے 1 اکتوبر 2026 تک روزانہ کی سرگرمیوں کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ مجوزہ سرگرمیوں میں افسران، اہلکاروں اور صفائی متروں کی شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جس سے صفائی ستھرائی کے تئیں اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ ملے گا۔ ان سرگرمیوں میں دفتری احاطے/ راہ داریوں میں صفائی مہم، اسکولی طلبہ کے لیے بیداری اور حساسیت پیدا کرنے کی سرگرمیاں، صفائی متر کی حوصلہ افزائی و اعزاز، سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے بیداری مہم اور شہریوں کی شمولیت کے اقدامات اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے تحت شجرکاری کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

وزارت یکم اکتوبر 2026 کو ”ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ“ کی اپیل کے تحت ملک گیر شرمدان پہل میں بھی شرکت کرے گی، جس سے اس پیغام کو مزید تقویت ملے گی کہ صفائی ستھرائی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے اجتماعی اقدام ضروری ہے۔

ان اقدامات کے ذریعے پارلیمانی امور کی وزارت ’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘ کے مقاصد اور صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، ماحولیاتی ذمہ داری اور محنت کے وقار کی پائیدار ثقافت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ وزارت مسلسل اور بامعنی کوششوں کے ذریعے وزیر اعظم کے ’سوچھ بھارت‘ کے وژن میں فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 3741


(ریلیز آئی ڈی: 2311608) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी