سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کچرا چننے سے معاشی تحفظ تک: پونورو سنجیولو کا بہتر مستقبل کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 5:42PM by PIB Delhi

تقریبا دو دہائیوں تک جناب پونورو سنجیولو نے گنٹور میں کچرا چننے کا کام کیا۔ اس کام سے ہونے والی معمولی آمدنی کے باعث ان کے لیے اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل تھا۔ سوچھتا ادیامی یوجنا کے تحت بروقت مالی امداد نے انہیں اپنے روزگار کو مضبوط بنانے، آمدنی میں اضافہ کرنے اور اپنے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع یقینی بنانے میں مدد دی۔

جناب سنجیولو 34 سال کے ہیں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں نواجیون آرگنائزیشن کے ذریعے سوچھتا ادیامی یوجنا کے تحت دو افراد پر مشتمل گروپ پروجیکٹ کے لیے مدد فراہم کی گئی۔ اس اقدام سے ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 8,000 روپے سے بڑھ کر 18,000 روپے ہوگئی، جس سے وہ اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم کے پرائیویٹ اسکول میں بھیجنے اور اپنے خاندان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے قابل ہوئے۔

جناب سنجیولو گزشتہ 19 برس سے گنٹور میونسپل کارپوریشن میں کچرا چننے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں اور روزانہ تقریباً 150 سے 200 روپے کماتے ہیں۔ انتہائی غریب خاندان میں پیدا ہونے کی وجہ سے انہوں نے کم عمری میں ہی اسکول جانے کے بجائے اپنے والدین کے ساتھ کچرا چننے کا کام شروع کر دیا،جس کے نتیجے میں وہ ناخواندہ رہ گئے۔

کم اور غیر یقینی آمدنی کے باعث انہیں گھر کے اخراجات پورے کرنے اور اپنے بچوں کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا خاندان ایک شہری کچی آبادی میں رہتا تھا جہاں بنیادی سہولیات اور ضروری خدمات تک رسائی محدود تھی۔ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے کی وجہ سے انہیں سماجی تعصب، محرومی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے محدود مواقع کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260917174542_a58e71.jpg

ان مشکلات کے باوجود، جناب سنجیولو مالی استحکام حاصل کرنے، مستقبل کی ضروریات کے لیے بچت کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں تھے کہ ان کے بچوں کو وہ معیاری تعلیم ملے جس سے وہ خود محروم رہے تھے۔ ان کی اہلیہ گھریلو خاتون ہیں اور خاندان کا زیادہ تر انحصار کچرا چننے سے ہونے والی ان کی آمدنی پر تھا۔

صفائی کرمچاریوں کے قومی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن کی سوچھتا ادیامی یوجنا کے تحت پیشگی سرمایہ سبسڈی کی شکل میں مالی مدد 19 جون 2023 کو نواجیون آرگنائزیشن کے ذریعے ان تک پہنچی۔ دو افراد پر مشتمل گروپ پروجیکٹ کی کل لاگت 16,99,952 روپے تھی، جس میں 10,24,964 روپے کا قرض اور 6,74,988 روپے کی سرمایہ سبسڈی شامل تھی۔

اس مالی مدد سے جناب سنجیولو کے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا اور انہیں ہر ماہ تقریباً 10,000 روپے کی اضافی آمدنی ہونے لگی۔ نتیجتا ان کی کل ماہانہ آمدنی تقریباً 8,000 روپے سے بڑھ کر 18,000 روپے ہوگئی۔ آمدنی میں اضافے سے خاندان کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا، بچت کرنا اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہوگیا ہے۔

آج جناب سنجیولو اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں انگریزی میڈیم میں تعلیم دلانے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر معیار زندگی یقینی بنانے کے قابل ہیں۔ اس اقدام نے ان کے مالی تحفظ، وقار اور خود اعتمادی کو مضبوط کیا ہے اور انہیں زیادہ مستحکم اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھنے میں مدد دی ہے۔

مالی مدد اور تعاون کے بارے میں جناب سنجیولو نے کہاکہ ‘‘اس اسکیم کے تحت ملنے والی  مالی مدد سے میری آمدنی میں اضافہ ہوا اور میرے خاندان کے حالات زندگی بہتر ہوگئے ہیں۔ اب میں اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم کی تعلیم دلا سکتا ہوں اور ان کے مستقبل کے لیے بچت بھی کر سکتا ہوں۔ اس مالی مدد نے مجھے بہتر زندگی کے لیے امید اوراعتماد فراہم کیا ہے۔’’

*****

ش  ح۔ م ع۔  ف ر

U-no-3726     


(ریلیز آئی ڈی: 2311559) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी