قانون اور انصاف کی وزارت
قانون ساز محکمے نے سوچھتا حلف کے ساتھ ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 5:18PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے نے 17 ستمبر 2026 سے 2 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والی ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت سوچھتا کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب قانون و انصاف کی وزارت کے قانون ساز محکمے کی جانب سے 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون-2 میں منعقد کی گئی۔
سوچھتاکا یہ حلف، قانون ساز محکمے اور قانونی امور کے محکمے کےسکریٹری ڈاکٹر راجیو مانی نے دلایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر منوج کمار، محترمہ اکالی وی کونگھائے، ایڈیشنل سکریٹریز، جوائنٹ سکریٹریز اور قانون ساز مشیران کے علاوہ قانون ساز محکمے کے افسران و اہلکارموجود تھے، جن میں سرکاری زبان وِنگ، ودھی ساہتیہ پرکاشن اور محکمے کے آؤٹ سورس ملازمین بھی شامل تھے۔
تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر حلف لیا اور ذاتی صفائی، ادارہ جاتی حفظانِ صحت اور اجتماعی صفائی ستھرائی کے تئیں اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس تقریب کے ساتھ قانون ساز محکمے کی سالانہ ملک گیر مہم میں فعال شرکت کا باضابطہ آغاز ہوا، جس کے تحت مہم کے دوران شرمدان (رضاکارانہ محنت) اور ادارہ جاتی بیداری سے متعلق متعدد سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
سکریٹری موصوف نے کام کی جگہ کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی مکمل صفائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزمرہ کے ادارہ جاتی معمولات اور ذاتی زندگی میں سوچھتا کے حوالے سے سرگرم بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔



******
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
UR No-3730
(ریلیز آئی ڈی: 2311556)
وزیٹر کاؤنٹر : 4