وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے حیدرآبادلبریشن ڈے کی تقریبات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اور حیدرآباد لبریشن کی جدوجہد کے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا


حیدرآباد لبریشن ملک کے سفر کا ایک اہم باب ہے: نائب صدر جمہوریہ

سردار پٹیل کے پختہ عزم، مسلح افواج کی بہادری اور حیدرآباد کے عوام کی جدوجہد نے قومی اتحاد کو مضبوط کیا: جناب گجیندر سنگھ شیخاوت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 4:22PM by PIB Delhi

آج حیدرآباد لبریشن ڈے کے موقع پر سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے سابقہ رجواڑہ ریاست حیدرآباد کے بھارت میں الحاق کے تاریخی باب کو یاد کیا اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ حیدرآباد کی داستان کئی معنوں میں بھارت کی تشکیل کی داستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر 1948 کو سابقہ رجواڑہ ریاست حیدرآباد کا متحدہ بھارت میں الحاق ملک کی تعمیر کے سفر کا ایک اہم باب تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی اتحاد اور ملک کی تعمیر کے اس سفر کا حصہ تھا جس نے جدید بھارت کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے رجواڑہ ریاستوں کے بھارت میں الحاق کرانے میں فیصلہ کن رول ادا کرنے پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھی یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260917162331_0f752d.jpg

ثقافت و سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے پختہ عزم، مسلح افواج کی بے مثال شجاعت اور بھارت میں الحاق کی حیدرآباد کے عوام کی غیر متزلزل خواہش، نیز ان کی جدوجہد نے اس خطے کو قومی اتحاد کا حصہ بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے اس جدوجہد میں جودھ پور لانسرز کے بہادر سپاہیوں کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نے نظام کی حکمرانی اور رضاکاروں کی جانب سے کیے گئے مظالم کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے پختہ عزم کے ساتھ انہیں اس ظلم و جبر سے نجات دلائی اور حیدرآباد کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنایا۔

تقریب میں مرکزی مسلح پولیس فورسز کے 10 دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ ‘‘حیدرآباد وموچنم’’ کے موضوع پر خصوصی ثقافتی پروگرام کے ذریعے حیدرآباد کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر کو پیش کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع پر سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ حیدرآباد لبریشن ڈے کوئز مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260917162337_6f8be6.jpg

نائب صدر جمہوریہ نے تقریب کے مقام پر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے منعقدہ خصوصی نمائش کا دورہ کیا، جس میں حیدرآباد لبریشن ڈے سے متعلق تاریخی واقعات اور قومی اتحاد کے سفر کو اجاگر کیا گیا تھا۔

اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر جناب شیو پرتاپ شکلا، کوئلہ  اور کان کنی  کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، ملکاج گری کے رکن پارلیمنٹ جناب ایٹالا راجیندر، وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال اور مرکزی ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل جناب گیانیندر پرتاپ سنگھ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

حیدرآباد لبریشن ڈے کی تقریبات نے جہاں تاریخ کے ایک اہم باب کی یاد تازہ کی، وہیں ملک کی تعمیر میں شہریوں کے کردار، مساوات، وقار اور مواقع کی آئینی اقدار اور بھارت کے اتحاد کو مسلسل مضبوط بنانے کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260917162344_742f8b.jpg

*****

ش  ح۔ م ع۔  ف ر

U-no-3726                                                       


(ریلیز آئی ڈی: 2311543) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी