سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے محکمے نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2026 کا اہتمام کیا
سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کےسکریٹری نے افسران اور اہلکاروں کو سوچھتا کا حلف دلایا
’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2 اکتوبر 2026 کو اختتام پذیر ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 2:01PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت کے تحت سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے محکمے نے آج سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کا آغاز کیا۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی، جو صفائی ستھرائی اور اجتماعی عوامی شرکت کے تئیں محکمے کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

اس موقع پر سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے محکمے کے تمام رینک کے افسران اور اہلکاروں کو صفائی کا حلف دلایا، جبکہ دیگر اہلکاروں نے اپنی اپنی نشستوں اور دفاتر میں حلف لیا۔ دیگر مقامات پر تعینات افسران اور اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کام کی جگہوں سے اس مہم میں شرکت کی۔

سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے محکمے کے تحت کام کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر میں سوچھتا حلف کا اہتمام کریں، تاکہ محکمے اور اس کے اداروں میں اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حلف کے ذریعے شرکاء نے صفائی ستھرائی کے لیے خود کو وقف کرنے، ہر سال 100 گھنٹے یعنی ہر ہفتے دو گھنٹے رضاکارانہ طور پر صفائی کے کام میں صرف کرنے اور نہ ہی خود گندگی پھیلانے اور نہ ہی دوسروں کو گندگی پھیلانے دینے کا عہد کیا۔ انہوں نے یہ عزم بھی کیا کہ صفائی کی کوشش کا آغاز اپنے آپ، اپنے کنبے، محلوں، گاؤں اور کام کی جگہوں سے کریں گے اور دوسروں کو بھی سوچھ بھارت مشن میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دیں گے۔

اس موقع پر اس بات کوبھی اجاگر کیا گیا کہ کام کے صاف ستھرے مقامات، محلے، گاؤں، قصبے اور ایک صاف ستھرے ملک کی تعمیر کے لیے، مسلسل انفرادی کوشش اور اجتماعی عوامی شرکت، بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔
******
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
UR No-3718
(ریلیز آئی ڈی: 2311435)
وزیٹر کاؤنٹر : 11