وزارت دفاع
انڈین ڈیفنس سروس آف انجینئرز نے اپنا77واں یومِ تاسیس منایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 3:00PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع کے تحت ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس) میں انڈین ڈیفنس سروس آف انجینئرز (آئی ڈی ایس ای) کے افسران نے 17 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنا 77واں یومِ تاسیس منایا۔ ’’2047 تک وِکسِت بھارت کے مقصد کے حصول کی جانب اخلاقیات، جواب دہی اور عمدگی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں ریلوے کی وزارت، مرکزی ویجیلنس کمیشن، ڈیفینس اکاؤنٹس کےمحکمے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سرکاری شعبے کے اداروں سمیت مختلف محکموں اور وزارتوں کے معززافرادنے شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملٹری انجینئر سروسز کے انجینئر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل وکاس روہیلا نے ایم ای ایس میں اخلاقیات اور جواب دہی کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا، جن میں الیکٹرانک میژرمنٹ بُک کا آغاز بھی شامل ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ سرکاری خریداری کے تمام مراحل اور اختیارات کے استعمال کو اخلاقی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ایم ای ایس سے وابستہ تمام افسران و اہلکاروں کے علاوہ کور آف انجینئرز کے سینئر افسران اور سروےئر، آرکیٹیکٹس، بیرک اینڈ اسٹورز اور انتظامیہ جیسے کیڈر ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
******
ش ح ۔ ش م ۔ م ا
UR No-3717
(ریلیز آئی ڈی: 2311414)
وزیٹر کاؤنٹر : 11