وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے زیر التوا معاملوں کے ازالےمیں نمایاں پیش رفت کی اور زیرالتوا معاملوں کے تصفیہ سے متعلق خصوصی مہم(ایس سی ڈی پی ایم) کے تحت صفائی ستھرائی کی مہمات کو فروغ دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 12:40PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت نے نومبر 2025 سے اگست 2026 کے دوران زیرالتوا معاملوں کے ازالے سے متعلق خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) کے تحت زیر التوا معاملات میں کمی لانے اور صفائی ستھرائی و ریکارڈ کے نظم و نسق کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزارت نے اس مدت کے دوران ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپنی ماہانہ پیش رفت کی رپورٹس بھی باقاعدگی سے اپ لوڈ کی ہیں۔

مہم کے تحت وزارت نے عوامی شکایات کے 3,512 معاملات، وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) سے موصول ہونے والے 53 حوالہ جات، ارکان پارلیمنٹ (ایم پی) کے 282 حوالہ جات اور ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والے 46 حوالہ جات کا ازالہ کیا۔ اس کے علاوہ، 870 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 400 فائلوں کا تصفیہ کردیا گیا۔
صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بیداری اور ان میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے کے مقصد سے وزارتِ ثقافت نے 16 اپریل 2026 سے 30 اپریل 2026 تک سوچھتا پکھواڑہ منایا۔ پندرہ روزہ اس مہم کے دوران درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں:
- سوچھتا سے متعلق حلف : 16اپریل 2026 کو وزارت کے افسران اور عملے کو صفائی ستھرائی کا عہد دلایا گیا۔
- کوئز مقابلہ: 21 اپریل 2026 کو وزارت کے افسران کے لیے ’سوچھ بھارت‘ کے موضوع پر کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
- مضمون نویسی مقابلہ:30 اپریل 2026 کو وزارت کے افسران کے لیے صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف موضوعات پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
یہ سرگرمیاں وزارت کے افسران اور عملے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بیداری اور شرکت کو فروغ دینے اور سوچھتا مہم کے وسیع تر مقاصد کی حمایت کے لیے انجام دی گئیں۔
صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیرِ التوا معاملوں کا بروقت ازالہ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کے تحت وزارت نے 17 اگست 2026 کو اپنے تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار اداروں کو ہدایات اور رہنما اصول جاری کیے، تاکہ وہ آئندہ خصوصی مہم 6.0 میں فعال طور پر حصہ لیں۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ ریکارڈ کے انتظام سے متعلق ایک تربیتی سیشن 29 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا، جس کا انعقاد نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس تربیتی سیشن میں وزارت اور اس کے 43 اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔
وزارت ثقافت خصوصی مہم 6.0 کے مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے صاف ستھرے اور سرکاری کام کی جگہوں کو زیادہ موثر بنانے، ریکارڈ کے انتظام کے طریقۂ کار کو مضبوط کرنے اور عوامی خدمات کی فراہمی اور شہریوں کے تجربے کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
***
ش ح ۔م ش ۔ ع د
U.N.- 3697
(ریلیز آئی ڈی: 2311283)
وزیٹر کاؤنٹر : 5