سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت دی آرٹ آف لیونگ کے ساتھ مفاہمت نامے میں توسیع کی ہے
نئی دہلی میں مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گیے
منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری، روک تھام اور برادری کی شمولیت کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری کی تجدید
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 8:58PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے نے آج نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت غیر منافع بخش، روحانی، تعلیمی اور انسانی خدمت کی تنظیم ’دی آرٹ آف لیونگ‘ کے ساتھ اپنے مفاہمت نامے (ایم او یو) میں توسیع کی ہے۔ مفاہمت نامے پر قومی دارالحکومت میں واقع وزارت کے دفتر میں دستخط کیے گئے۔


دستخط کی تقریب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار، سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے کے سکریٹری جناب سُدھانش پَنت، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سندیپ آر.راٹھوڑ، وزارت کے اعلیٰ افسران اور ’دی آرٹ آف لیونگ‘ کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

جناب آستک کمار پانڈے، ڈائریکٹر(منشیات کی روک تھام) نے محکمہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کیے، جبکہ جناب پنکج نرولا، ٹرسٹی اور مجاز دستخط کنندہ نے ’دی آرٹ آف لیونگ‘ کی جانب سے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔
محترمہ شبنم اوستھی، ریاستی اعلی رکن اور جناب ونئےشرما، رضاکار، ’دی آرٹ آف لیونگ‘ نے تقریب میں بطور گواہ شرکت کی۔
تجدید شدہ تعاون کے ذریعے محکمہ اور ’دی آرٹ آف لیونگ‘ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے ’پورے معاشرے‘ اور ’پوری حکومت‘ کے نقطہ نظر کو فروغ دیتے ہوئے نشہ مکت بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ تجدید شدہ شراکت داری نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت محکمہ کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کے ذریعے روحانی اور اقدار پر مبنی تنظیموں کو منشیات کے استعمال کے خلاف بیداری، روک تھام اور برادری کو متحرک کرنے کے اقدامات میں شامل کیا جا رہا ہے۔


روحانی تنظیمیں اپنے وسیع برادری نیٹ ورک اور زمینی سطح تک موجودگی کے ذریعے اقدار پر مبنی طرز زندگی کو فروغ دینے، افراد اور خاندانوں میں مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے، منشیات کے استعمال سے متعلق عوارض سے جڑے سماجی داغ کو کم کرنے اور متاثرہ افراد کو بروقت مدد اور بحالی کے لیے رجوع کرنے کی ترغیب دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت نے ’دی آرٹ آف لیونگ‘، برہما کماریز، سنت نرکاری مشن، اسکون، شری رام چندر مشن، آل ورلڈ گایتری پریوار، شیوانند یوگا ویدانت دھنونتری آشرم، یونیورسٹی آف پتنجلی، دویہ جیوتی جاگرتی سنستھان، ہرے کرشنا موومنٹ، ادھیاتم وگیان ست سنگ کیندر اور چنمیہ مشن سمیت 12 روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔
*****
ش ح۔م م ع ۔ش ا
Urdu No-3687
(ریلیز آئی ڈی: 2311211)
وزیٹر کاؤنٹر : 4