بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
حکومت نے فولاد سازی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر بھارت کی قیادت برقرار رکھنے کے لیے جہازوں کی تلفی سے حاصل ہونے والے فولاد کے استعمال کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 8:10PM by PIB Delhi
فولاد و بھاری صنعتوں کے وزیر ایچ۔ ڈی۔ کماراسوامی اور بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کے وزیرِ سربانند سونووال کی مشترکہ صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں جہازوں کی تلفی اور دوبارہ استعمال کے عمل سے حاصل ہونے والے فولاد کے استعمال پر تبادلۂ خیال اور اس کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اہم متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی، بھارتی معیارات بیورو، گجرات میری ٹائم بورڈ اور جہازوں کی تلفی کی صنعتوں کی انجمن شامل تھے۔ اجلاس میں موجودہ ضابطہ جاتی نظام کا جائزہ لیا گیا اور جہازوں کی تلفی سے حاصل ہونے والے ثانوی فولاد کے استعمال کے امکانات تلاش کیے گئے۔
مذاکرات میں جہازوں کی تلفی سے حاصل ہونے والے دوبارہ استعمال شدہ فولاد کے استعمال کو مزید شعبوں تک وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ جہازوں کی تلفی کے عمل سے حاصل ہونے والی قدر میں اضافہ کیا جا سکے اور دنیا کے سرکردہ جہازوں کی تلفی کے مرکز کی حیثیت سے بھارت کے مقام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اجلاس میں حکومت کے اس عزم کو اجاگر کیا گیا کہ گردشی معیشت کے طریقوں کو فروغ دیا جائے، ملکی فولاد سازی کو تعاون فراہم کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بھارت کی جہازوں کی تلفی کی صنعت پائیداری اور کارکردگی کے میدان میں عالمی معیارات قائم کرتی رہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3678
(ریلیز آئی ڈی: 2311187)
وزیٹر کاؤنٹر : 5