بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت خصوصی مہم 6.0 اور سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت سوچھتا پر ملک گیر مہم چلا رہی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 7:18PM by PIB Delhi

کام کی جگہوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو فروغ دینے کے مقصد سے حکومت ہند کی سوچھتا مہم کے مطابق، بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے نمایاں نتائج کے ساتھ ملک بھر میں صفائی ستھرائی اور سبز اقدامات کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔

دسمبر 2025 سے اگست 2026 کے درمیان، وزارت نے مجموعی طور پر 456 صفائی مہمات چلائیں، جن کے نتیجے میں 6,115 فائلوں کو نمٹایا گیا، تقریباً 6.14 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی اور اسکریپ کی تلفی سے تقریباً 60.34 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ان اقدامات سے کام کی جگہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، جگہ کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا گیا زیادہ صاف ستھرے، صحت مند اور سازگار کام کے ماحول کو فروغ ملا۔

2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک چلائی گئی خصوصی مہم 5.0 کے دوران، ایم ایچ آئی نے اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں (سی پی ایس ایز) اور خود مختار اداروں (اے بی ایس) کے ساتھ مل کر اسکریپ کی تلفی سے 9.88 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی، آمدنی پیدا کرنے کے معاملے میں وزارت نے چھٹا مقام حاصل کیا، جبکہ نئے دفتری علاقوں، اجلاس کے کمروں، کتب خانوں، آرام گاہوں وغیرہ کے لیے دوبارہ استعمال کے مقصد سے 44.44 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرانے کے معاملے میں دوسرے مقام پر رہی ۔

وزارت ان مقامات کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہے جہاں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہونے والی آئندہ خصوصی مہم 6.0 کے اہم مرحلے کے دوران مہم کے مقاصد کے حصول کے لیے مربوط کوششیں کی جائیں گی۔

صاف ستھرے ہندوستان کے وژن کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، وزارت اور اس کے سی پی ایس ایز/اے بی ایس نے 16 سے 30 اگست 2026 تک سوچھتا پکھواڑا منایا۔ صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے بیداری کے مختلف پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

وزارت سوچھتا ہی سیوا مہم (17 ستمبر تا 2 اکتوبر 2026) میں بھی سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے۔ اس سال کا موضوع، "سوچھتا میں سَہ بھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت"، ملک میں صفائی ستھرائی کی کوششوں کو آگے بڑھانے اور ایک صاف ستھرے اور زیادہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ہر فرد کے اجتماعی کردار اور ذمہ داری کو اجاگر کرتا ہے۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے اہم توجہ طلب شعبے یہ ہیں: سوچھتا ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یوز) اور صاف ستھرے عوامی مقامات کی کایا پلٹ؛ سوچھ پاٹھ شالا: صفائی کے لیے نوجوان؛ صفائی مترا تحفظ اور سمان کیمپس؛ اور سوچھتا کے لیے جن بھاگیداری، سوچھتا سے سمردھی۔

ان پُرعزم کوششوں کے ذریعے، بھاری صنعتوں کی وزارت سوچھ بھارت ابھیان کے وژن کے مطابق ایک صاف ستھرے، سرسبز اور مؤثر ہندوستان کی تعمیر میں مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

***

UR-3676

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2311168) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी