سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر نے پائیدار چمڑا پروسیسنگ اور صنعت کے لیے محفوظ، ماحول دوست سڑکوں کی تعمیر سے متعلق ٹیکنالوجیز منتقل کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 6:42PM by PIB Delhi

 

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) نے آج سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں ٹیکنالوجی منتقلی کی ایک تقریب منعقد کی، جس میں سی ایس آئی آر-سینٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی)، چنئی اور سی ایس آئی آر-سینٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی)، نئی دہلی کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو صنعت کو منتقل کرنے کے لیے ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ۔

سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر کے ایس ایس بی آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں دونوں لیبارٹریوں کی ٹیکنالوجیز کی پیشکشیں کی گئیں، جس کے بعد انہیں صنعت کو منتقل کیا گیا۔ محکمۂ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلائیسلوی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ پروگرام میں سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی اور سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کے ڈائریکٹروں کے خطابات بھی شامل تھے۔

منتقلی کے لیے پیش کی گئی ٹیکنالوجیز صنعتی سطح پر نفاذ اور پائیداری، سرکلر معیشت، فضلے کے استعمال، سڑکوں کی حفاظت اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لیبارٹری میں تیار کردہ حلوں کو عملی سطح تک پہنچانے پر سی ایس آئی آر کی مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی کی ٹیکنالوجیز صنعتی فضلے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرتی ہیں

سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی نے چمڑے کی صنعت میں فضلے کے انتظام کے ایک اہم چیلنج سے نمٹنے کے لیے کروم سے تیار شدہ چمڑے کی کترنیں سے پروٹین پر مبنی سنٹین تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پیش کی۔ کروم سے تیار شدہ چمڑے کی کترنیں ایک غیر حیاتیاتی طور پر قابلِ تحلیل ٹھوس فضلہ ہے، تاہم اس میں قیمتی کولیجن پروٹین موجود ہوتا ہے، جس کا اکثر مکمل طور پر استعمال نہیں ہو پاتا۔ سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی کا یہ عمل اس فضلے سے کرومیم سے پاک پروٹین ہائیڈرولائسیٹ حاصل کرتا ہے اور اسے ایکریلک، فینولک اور میلامین پر مبنی سنٹین میں تبدیل کرتا ہے، جسے چمڑے کی ریٹیننگ کے عمل میں دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کا 100 سے 200 کلوگرام کے پائلٹ پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا ہے اور 1500 کلوگرام کے تجارتی پیمانے پر اس کی توثیق کی گئی ہے۔ سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی کے مطابق، اسے اپنانے سے ٹیننگ کے بعد کے عمل میں کل تحلیل شدہ ٹھوس (ٹی ڈی ایس) میں 50 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ پیٹنٹ شدہ اس ٹیکنالوجی کی صنعت میں توثیق ہو چکی ہے اور یہ تجارتی لائسنس کے لیے تیار ہے۔

سی ایس آئی آر-سی ایل آر آئی کی ایک اور ٹیکنالوجی اسٹیل کی پروسیسنگ کے دوران پیدا ہونے والے انتہائی تیزابی فضلے، یعنی استعمال شدہ پکلنگ ایسڈ، سے قدر افزوده مصنوعات میں تبدیل کرنےپر مرکوز ہے۔ یہ عمل استعمال شدہ پکلنگ ایسڈ سے آئرن اور کلورائڈ کی بازیابی اور انہیں قدر افزوده مصنوعات میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے، جن میں پگمنٹ گریڈ آئرن آکسائڈ اور امونیم کلورائڈ شامل ہیں۔

A group of people standing at a tableAI-generated content may be incorrect.

یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ خطرناک صنعتی فضلے کو تجارتی طور پر مفید مصنوعات میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ سرکلر معیشت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے اور صاف پانی و صفائی ستھرائی، صنعت و اختراع اور ذمہ دارانہ کھپت و پیداوار سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف میں تعاون کرتی ہے۔

سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی ٹیکنالوجیز سڑکوں کی حفاظت اور گڑھوں کی مرمت سے متعلق مسائل سے نمٹتی ہیں

سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی نے صنعت کو منتقل کرنے کے لیے دو ٹیکنالوجیز پیش کیں: چار پہیہ گاڑیوں کے لیے چمک کم کرنے والا آلہ ’کلیر ویزر‘ اور موقع پر گڑھے بھرنے کے لیے دو پیک پر مشتمل مرکب۔

کلیر ویزر‘ کو چار پہیہ گاڑیوں میں ڈرائیور کی آنکھوں پر پڑنے والی چمک کو کم کرنے کے حل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو گاڑی کے ڈھانچے میں کسی تبدیلی کی ضرورت کے بغیر، گاڑی کے اصل سازوسامان تیار کرنے والے (او ای ایم) کے سن ویزر کی طرح اسی جگہ نصب کیے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دو پیک پر مشتمل موقع پر گڑھے بھرنے والا مرکب سڑکوں کی مرمت کے لیے ٹھنڈے طریقے سے استعمال ہونے والا حل پیش کرتا ہے۔ یہ مواد موقع پر ملا کر فوری استعمال کے لیے دو الگ الگ پیک میں فراہم کیا جاتا ہے۔ روایتی ہاٹ مکس طریقوں کے برعکس، اس میں ہاٹ مکس پلانٹ یا حرارت کی ضرورت نہیں ہوتی، جس سے توانائی کی کھپت اور اخراج میں کمی آتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سالوینٹ سے پاک ہے اور تیزی سے مرمت کرنے اور سڑکوں کو جلد ٹریفک کے لیے کھولنے میں مدد دیتی ہے۔

A group of people standing at a tableAI-generated content may be incorrect.

منتقل کی جانے والی یہ ٹیکنالوجیز سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کی پائیدار اور لچک دار سڑک بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اختراعات کے وسیع پورٹ فولیو پر مبنی ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر این کلائیسلوی نے سی ایس آئی آر کی ٹیکنالوجیز کو لیبارٹری سے صنعت تک منتقل کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ سائنسی تحقیق کے نتیجے میں ٹھوس سماجی، ماحولیاتی اور اقتصادی اثرات مرتب ہوں۔ سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سی ایس آئی آر کی لیبارٹریوں اور صنعت کے درمیان مضبوط شراکت داری دیسی ٹیکنالوجیز کو بڑے پیمانے پر وسعت دینےاور ان کی رسائی و اثرات کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

ٹیکنالوجی منتقلی کی یہ تقریب صنعتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ثابت شدہ دیسی ٹیکنالوجیز کو وسیع تر تجارتی سطح پر نافذ کرنے کی جانب لے جانے پر سی ایس آئی آر کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسی ٹیکنالوجی منتقلی کے ذریعے سی ایس آئی آر سائنس اور ٹیکنالوجی کو ایسے عملی حلوں میں تبدیل کرنے کے تفویض کردہ ذمہ داری کو آگے بڑھا رہا ہےجو پائیدار صنعتی ترقی، بہتر بنیادی ڈھانچے اور قومی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔

***

 

UR-3673

(ش ح۔اس ک  )

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2311126) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी