پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور  کی وزارت نے پائیدار مہم اقدامات کے ذریعے سووچھتا اور ڈیجیٹل حکمرانی کو مزید مستحکم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 4:09PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور  کی وزارت نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر  بندوبست ، زیر التوا معاملات کے نمٹارے، جگہ کے بہتر استعمال اور کاغذ سے  مبرا  حکمرانی کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مختلف جامع سرگرمیاں انجام دیں۔ مہم کے دوران شروع کیے گئے اور اگست  ، 2026  ء تک جاری رکھے گئے اقدامات سے وزارت کے صاف ستھرے، مؤثر، شفاف اور ماحول دوست طریقے سے کام کرنے کے عزم کو مزید تقویت  حاصل ہوئی ہے۔

 

 

اس اقدام کا آغاز 15 سے 30  ستمبر  ، 2025 ء تک تیاری کے مرحلے سے ہوا، جس کے دوران زیر التوا  ریفرنسز کی نشاندہی، فائلوں کے جائزے اور غیر ضروری اشیاء اور ای-فضلے کی فہرست تیار کی گئی۔ مہم کے دوران  ، وزارت نے شناخت  شدہ عوامی شکایات اور زیر التوا عوامی شکایت کی اپیلوں کو 100 فی صد نمٹا دیا، جس کے نتیجے میں  ، ان زمروں میں زیر التوا معاملات کی تعداد صفر ہوگئی۔ ریکارڈ کے  بندوبست کے شعبے میں 172 فائلوں کو چھانٹ کر ختم کیا گیا یا بند کیا گیا، جس سے ریکارڈ کے بہتر انتظام اور دفتر کی قیمتی جگہ کو خالی کرنے میں مدد  حاصل ہوئی ۔  پرانی اشیاء اور ای-فضلے کو مقررہ ماحولیاتی رہنما خطوط کے مطابق ٹھکانے لگایا گیا۔

 

 

وزارت نے ای-آفس اور ای-ایچ آر ایم ایس سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے وسیع استعمال کے ذریعے کاغذ سے  مبرا حکمرانی کو فروغ دینا جاری رکھا۔ وزارت نے ریاستی مقننہ کے ذریعے  نیشنل ای-ودھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔ این ای وی اے کاغذ سے پاک قانون ساز کارروائی کو سہولت فراہم کرتا ہے، کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرتا ہے اور زیادہ کارکردگی اور ماحولیاتی پائیداری میں معاون ہے۔

زیر التوا قانون ساز  معاملات کے نمٹارے میں تیزی لانے کے لیے  ، وزارت نے پارلیمانی یقین دہانیوں،  ضابطہ  377 کے معاملات اور دیگر قانون ساز ریفرنسز پر بر وقت کارروائی کے لیے  ، وزارتوں/محکموں اور ریاستی مقننہ کے ساتھ تال میل  قائم کیا۔ کاغذ سے  مبرا این ای وی اے پلیٹ فارم کی جانب منتقلی میں تیزی لانے کے لیے  ، ریاستی مقننہ کے ساتھ  بعد کے مرحلے میں خط و کتابت بھی کی گئی۔

مذکورہ مہم کے مقاصد  کے حصول اور مہم کے دوران قائم کیے گئے صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے صفائی  ستھرائی مہمات، معائنے اور اعلیٰ افسران کی جانب سے نگرانی کی گئی۔ وزارت نے مہم کی سرگرمیوں اور کامیابیوں سے متعلق معلومات  مشتہر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا بھی استعمال کیا، جس کے ذریعے خصوصی مہم 5.0 کے مقاصد کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کی گئی۔

 

 

اکتوبر  ، 2025 ء سے اگست  ، 2026 ء تک کیے گئے اقدامات نے سووچھتا، زیر التوا معاملات کے بر وقت نمٹارے، ریکارڈ کے مؤثر  بندوبست ، ڈیجیٹل حکمرانی، دفتر کی جگہ کے بہترین استعمال اور ماحولیات کے تئیں ذمہ دارانہ طریقۂ کار پر  ، وزارت کی توجہ کو مزید  مستحکم کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  ، ان اقدامات کو دفتر کے معمول کے کام کاج کا مستقل حصہ بناتے ہوئے  ، انہیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –  م ع   -  ع ا )

U.No. 3640

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2311033) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी