زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آرخصوصی مہم 6.0 کے دوران صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور زیرِ التوا کاموں کو کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 SEP 2026 4:22PM by PIB Delhi
زرعی تحقیق و تعلیم کا محکمہ (ڈی اے آر ای) اور زرعی تحقیقات کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) خصوصی مہم 6.0 کا انعقاد کریں گے، جسے حکومتِ ہند کی جانب سے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک منایا جا رہا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا اور زیرِ التوا کاموں کو کم کرنا ہے۔
گزشتہ خصوصی مہم 5.0 کے دوران ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر نے زیرِ التوا معاملات کو ماہانہ بنیاد پر نمٹانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مہم کے دوران وزارت نے عوامی شکایات اور عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کی بڑی تعداد میں ازالہ کیا، جو زیرِ التوا معاملات کو کم کرنے اور شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے اس کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 کے تحت ملک بھر میں ڈی اے آر ای اور آئی سی اے آر کی مختلف شاخوں میں مہم کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی۔ اس دوران صحت، غذائی تحفظ، کچرے سے مفید اشیاء تیار کرنے کے اقدامات(ویسٹ ٹو ویلتھ) ، صفائی و حفظانِ صحت، شجرکاری، دفتری احاطے کو بہتر بنانے، ماحول دوست طریقوں، خوبصورتی و تزئین، جگہ کے مؤثر استعمال اور تحفظ کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
زرعی تحقیق و تعلیم کا محکمہ (ڈی اے آر ای) اور زرعی تحقیقات کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) نے ای-فائل نظام کے ذریعے کاغذ کے بغیر دفتری کام کاج کو فروغ دینے کی کوششیں بھی جاری رکھیں۔ مہم کے دوران ریکارڈ کے بہتر انتظام کے تحت شخصی طور پر جمع کی گئیفائلوں کو نمٹانے اور ای-فائلوں کے جائزے اور انہیں بند کرنے سے متعلق مقررہ اہداف حاصل کیے گئے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں دفتری جگہ خالی ہوئی اور جمع شدہ کباڑ اور فضلے کو بھی ٹھکانے لگایا گیا۔
خصوصی مہم 5.0 کے تجربات اور نتائج کی بنیاد پر زرعی تحقیق و تعلیم کا محکمہ (ڈی اے آر ای) اور زرعی تحقیقات کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر ) ، خصوصی مہم 6.0 کے دوران اپنی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس مہم میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کا مؤثر انتظام، زیرِ التوا کاموں میں کمی، کاغذ کے بغیر دفتری کام کاج کے فروغ اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر مسلسل توجہ دی جائے گی۔



********
(ش ح ۔م م ع ۔ت ا )
U. No.3643
(ریلیز آئی ڈی: 2311023)
وزیٹر کاؤنٹر : 10