وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایم اے نے سوچھتا اور زیرالتوا معاملوں کے تصفیہ میں نمایاں پیش رفت درج کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 SEP 2026 5:08PM by PIB Delhi

اکتوبر 2025 میں ملک گیر خصوصی صفائی مہم 5.0 کے بعد، محکمہ فوجی امور (ڈی ایم اے) نے نومبر 2025 سے اگست 2026 کے درمیان 329 سوچھتا مہمات کا انعقاد کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 18,255 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 8,688 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

صفائی مہم 5.0 کے بعد بھی اس مہم کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے محکمہ نے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر کو ہدایت دی کہ وہ ہر ہفتے دو گھنٹےسوچھتا سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مختص کریں۔ ڈی ایم اے اس وقت خصوصی صفائی مہم 6.0 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جس کا انعقاد 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک کیا جائے گا۔

خصوصی صفائی مہم 5.0 کے دوران تینوں دفاعی افواج نے مہم کے لیے نشان زد 5,274 مقامات پر صفائی مہم چلائی۔ ڈی ایم اے کے تحت مختلف اداروں نے 455 قواعد اور طریقۂ کار کو آسان بنایا اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے سے 41.6489 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ ریکارڈ کے انتظام کے سلسلے میں 7,18,898 کاغذی فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 9,602 فائلوں کا تصفیہ کیا گیا۔

 

*****

 

ش ح۔ م ش  ۔ ص ج

U. N-3647

 


(ریلیز آئی ڈی: 2311018) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी