سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی اے پی اے ایس غیرپابندوقت آن لائن سرٹیفکیٹ کورسز کے ذریعے صلاحیت سازی کو استحکام


این آئی ایس ڈی میں 2021 سے 2026 تک 6,866 طلبا نے داخلہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 SEP 2026 5:45PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت کام کرنے والا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی)، ٹی اے پی اے ایس -پیداواری صلاحیت اور خدمات میں اضافے کے لیے تربیت کے ذریعے قابل رسائی تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ ایک آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ہے، جہاں سماجی تحفظ کے اہم شعبوں میں اپنی رفتارسے سیکھنے کے سرٹیفکیٹ کورسز دستیاب ہیں۔

وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ٹی اے پی اے ایس پر 2021 سے 2026 کے درمیان 6,866 طلبا نے داخلہ لیا، جن میں 2026 کے دوران داخلہ لینے والے 733 طلبا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جو ان شعبوں میں اپنے علم اور مہارت میں اضافہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

افسر نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم پر چار جہتی تعلیمی طریقہ کار اپنایا گیا ہے، جس میں ویڈیو لیکچرز، اضافی تعلیمی مواد، تبادلہ خیال کے فورمز اور خود تشخیصی مشقیں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی اے پی اے ایس کے تحت پانچ کورسز پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 48 ماڈیول شامل ہیں۔ یہ کورسز معمر افراد کی نگہداشت، سماجی تحفظ سے متعلق مسائل، منشیات کے استعمال کی روک تھام، مخنث افراد سے متعلق مسائل اور ڈیمنشیا کی نگہداشت و انتظام سے متعلق ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260915174634_71371b.jpg

*******

( ش ح ۔ ک ح ۔ م ا (

U. No. 3590


(ریلیز آئی ڈی: 2310597) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English