سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: انسپائر پروگرام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 4:44PM by PIB Delhi

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے انوویشن ان سائنس پرسوٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (آئی این ایس پی آئی آر ای) پروگرام نے اپنے چار اہم اجزا کے ذریعے تعلیمی اور تحقیقی نظام کے مختلف مراحل میں سائنسی صلاحیتوں کو منظم انداز میں فروغ دیا ہے۔ انسپائر مانک(میلن مائنڈز اآگومینٹنگ نیشنل ایسپریشن اینڈ نالج) کے تحت 10 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ (چھٹی سے بارہویں جماعت) میں اختراع اور سائنسی تخلیقی صلاحیت کو فروغ دیا جاتا ہے اور انہیں اپنے اصل خیالات اور اختراعات پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اعلی تعلیم کے لیے انسپائر اسکالرشپ(ایس ایچ ای) کے تحت 17 سے 22 سال کی عمر کے ہونہار طلبہ کو قدرتی اور بنیادی علوم میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہر سال 12,000 اسکالرشپ دی جاتی ہیں، جن کی مالیت 80,000 روپے سالانہ ہے۔ انسپائر فیلوشپ کے تحت بہترین گریجویٹس اور انسپائر اسکالرز کو کل وقتی پی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعے تحقیق جاری رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس کے لیے پانچ سال تک مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس میں جونیئر ریسرچ فیلو (جی آر ایف) کے طور پر 37,000 روپے ماہانہ، سینئر ریسرچ فیلو(ایس آر ایف)کے طور پر 42,000 روپے ماہانہ، قابل اطلاق ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آر اے)اور سالانہ 20,000 روپے کا متفرق تحقیقی وظیفہ شامل ہے۔ انسپائر فیکلٹی فیلوشپ کے تحت عموما 27 سے 32 سال کی عمر کے بہترین پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین کو ( ریزرو  زمروں کے لیے قابل اطلاق عمر میں رعایت کے ساتھ) پانچ سالہ فیلوشپ فراہم کی جاتی ہے۔ فیلوشپ حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 1,25,000 روپے، سالانہ 2,000 روپے کا اضافہ اور فیلوشپ کی مدت کے دوران 35 لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ دی جاتی ہے۔

حکومت نے انسپائر پروگرام کی رسائی اور شمولیت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے متعدد ہدف بند اقدامات کیے ہیں، جن میں ملک بھر کے دیہی، دور دراز اور ترقی کی خواہش رکھنے والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ان میں اڈیشہ کا نابارنگ پور پارلیمانی حلقہ اور ریاست راجستھان بھی شامل ہیں۔ ان کوششوں کے تحت ریاستی تعلیمی محکموں، ضلعی تعلیمی افسران، اسکولوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے معلومات کو وسیع پیمانے پر عام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آگاہی مہمات، رہنمائی پروگرام، ویبینار اور اساتذہ و اسکول انتظامیہ کی صلاحیت سازی کے لیے ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں، تاکہ نامزدگیوں کے معیار اور رسائی کو بہتر بنایا جاسکے۔  اس کے علاوہ ،اسکولی طلبہ میں اختراعی خیالات کی نشاندہی، حوصلہ افزائی اور پرورش کے لیے ضلعی، ریاستی اور قومی سطح کی نمائشیں اور پروجیکٹ مقابلے(ڈی ایل ای پی سیز) ، ایس ایل ای پی سیز اور این ایل ای پی سیز منعقد  کیے جاتے ہیں۔ اختراعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز، آئی آئی ایس ای آرز اور دیگر ممتاز سائنسی اداروں کے تعاون سے رہنمائی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے منتخب طلبہ کو پروٹوٹائپ کی تیاری، اختراع اور سائنسی تحقیق کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ ان مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملک بھر میں انسپائر پروگراموں میں شرکت کے ذریعے معاشرے پر وسیع پیمانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

دیہی اور دور دراز اضلاع کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اختراعی گرانٹس، رہنمائی اور قومی سطح کے پلیٹ فارم پر اپنی سائنسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ مجموعی طور پر ان اقدامات سے سائنسی مزاج کو فروغ ملا ہے، تحقیق و جستجو کی ثقافت مضبوط ہوئی ہے، نچلی سطح پر اختراع کو فروغ ملا ہے، سائنس کی تعلیم تک مساوی رسائی میں اضافہ ہوا ہے، تعلیمی معاونت اور تحقیقی فیلوشپ کی سہولت بہتر ہوئی ہے اور ملک کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والی نوجوان سائنسی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔

حکومت انوویشن ان سائنس پرسوٹ فار انسپائرڈ ریسرچ (انسپائر)پروگرام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ہونہار طلبہ کو سائنس کے شعبے میں اعلی تعلیم اور تحقیق اختیار کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہر جزو کے تحت ہونے والی پیش رفت، بشمول معاونت حاصل کرنے والے طلبہ اور نوجوان محققین کی تعداد، ذیل میں دی گئی ہے۔

پروگرام/مالی سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

انسپائر-مانک

52720

43381

46926

50009

49805

انسپائر-ایس ایچ ای

18039

19771

18236

20354

24276

انسپائر فیلوشپ

2768

2872

2811

2448

3364

انسپائر فیکلٹی

474

338

299

225

477

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انسپائر اسکیم کے مختلف اجزا کے تحت اڈیشہ سے مستفید ہونے والے افراد کی  سال کے لحاظ سے  تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

پروگرام/مالی سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

انسپائر-مانک

3659

3067

3823

3409

3755

انسپائر-ایس ایچ ای

28

37

57

46

46

انسپائر فیلوشپ

11

56

28

06

29

انسپائر فیکلٹی

2

5

3

2

2

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انسپائر اسکیم کے انسپائر مانک جزو کے تحت اڈیشہ کے نابارنگ پور پارلیمانی حلقے سے مستفید ہونے والے افراد کی سال کے لحاظ سے تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

پروگرام/مالی سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

انسپائر مانک

56

106

149

116

72

راجستھان ریاست میں انسپائر پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی کل تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

پروگرام/مالی سال

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

2025-26

انسپائر-مانک

10019

5993

6830

6599

5720

انسپائر-ایس ایچ ای

2464

936

1992

2155

1541

انسپائر فیلوشپ

2

20

14

1

23

انسپائر فیکلٹی

0

5

4

0

4

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت برائے وزیر اعظم کا دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

*****

 (ش ح ۔اک خ۔م ذ)

U. No.3416


(ریلیز آئی ڈی: 2310084) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी