ارضیاتی سائنس کی وزارت
سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 5.0 کے تحت دیگھا ساحل پر ساحلی صفائی مہم کا انعقاد
سمندری آلودگی اور پائیدار طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی مہم میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 12:10AM by PIB Delhi
سوچھ ساگر، سرکشِت ساگر 5.0 مہم کے آغاز کے موقع پر آج مشرقی مدناپور کے دیگھا میں ساحلی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا اہتمام ارضیاتی سائنس کی وزارت نے کیا اور ملک بھر میں اس کی سرگرمیوں کا تال میل چنئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشن ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) نے کیا۔ صفائی مہم کا آغاز میرین ایکویریم اینڈ ریجنل سینٹر (ایم اے آر سی) میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس مہم میں کالج کے طلبہ اور ایم اے آر سی، این آئی او ٹی، انکوئس، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے افسران سمیت تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔
ارتھ سائنسز کی وزارت (ایم او ای ایس) کے جوائنٹ سکریٹری جناب سری نواس راؤ گنگی ریڈی نے این آئی او ٹی کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا ۔
یہ مہم 19 ستمبر 2026 کو منائے جانے والے بین الاقوامی ساحلی صفائی دن کی تیاری کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد سمندری آلودگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنا اور ساحلی و سمندری ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم )کے تحفظ کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔









ش ح۔ ش آ ۔ ش ب ن
U. No-3408
(ریلیز آئی ڈی: 2310020)
وزیٹر کاؤنٹر : 5