وزارت دفاع
لوکایان 2026 – ہندوستانی بحری جہاز سدرشنی اٹلی کے لیوورنو سے روانہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 SEP 2026 6:00PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کا تربیتی بادبانی جہاز آئی این ایس سدرشنی 12 ستمبر 2026 کو اٹلی کے لیوورنو میں کامیاب بندرگاہی قیام مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوگیا۔ قیام کے دوران جہاز نے پیشہ ورانہ تبادلے اور باہمی تربیتی دوروں کے سلسلے میں حصہ لیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بحری شراکت داری کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
اٹلی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل جوزیپے بیروتی برگوتو نے آئی این ایس سدرشنی کا دورہ کیا اور جہاز کے عملے اور تربیتی اہلکاروں سے بات چیت کی۔ انہیں جہاز کے سفر اور تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دی گئیں۔ آئی این ایس سدرشنی کے کمانڈنگ آفیسر نے اٹلی کی بحری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل البرتو تارابوتو سے ملاقات کی اور جاری مہم کے تجربات کا تبادلہ کیا۔ لیوورنو کے میئر لوکا سالویتی اور لیوورنو کے نائب پریفیکٹ ایڈورڈو لومباردی کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی۔
تربیتی تبادلے کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی بحری تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے آئی ٹی ایس ورجینیو فاسان اور اٹلی کی بحری اکیڈمی کا دورہ کیا، جبکہ اطالوی بحری اہلکاروں نے آئی این ایس سدرشنی کا دورہ کیا۔ اس سے پیشہ ورانہ تعاون اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ ملا۔ جہاز پر ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں اٹلی کے اعلیٰ بحری افسران، مقامی حکام، سفارتی نمائندوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
جیسا کہ آئی این ایس سدرشنی لوکاین 2026 کے حصے کے طور پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ، وہ سمندری شراکت داری کے جذبے اور مہاساگر (خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع ترقی) کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے ۔
(3)_20260913180943_48e69f.jpeg)
(8)_20260913180958_cdd134.jpeg)
(8)_20260913181012_b6c9da.jpeg)
(6)_20260913181028_79b22e.jpeg)
(3)_20260913181051_ee8c3b.jpeg)
(1)_20260913181108_56a50f.jpeg)
*****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3388)
(ریلیز آئی ڈی: 2309860)
وزیٹر کاؤنٹر : 5