وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

لوکاین 2026  - دوستی کا پل تعمیر کرتے ہوئے، بھارتی بحریہ کا جہاز سدرشنی اٹلی کے شہر لیوورنو پہنچا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 5:17PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا بادبانی تربیتی جہاز آئی این ایس سدرشنی،سمندر پار جاری مہم لوکاین 2026 کے تحت 9 ستمبر 2026 کو اٹلی کے شہر لیوورنو پہنچا۔ تعیناتی کے دوران یہ جہاز 10 ممالک سے گزرتے ہوئے 17,400 سے زائدبحری میل کا سفر طے کر چکا ہے اور سمندر پار بھارت کی بحری روایات اور دوستی کے جذبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

لیوورنو کی جانب سفر کے دوران آئی این ایس سدرشنی نے بحیرہ روم میں اطالوی بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز آئی ٹی ایس پالینورو کے ساتھ ایک مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشترکہ مشق میں باہمی تال میل کے ساتھ جہاز کی نقل و حرکت اور بادبانی کی مشقیں شامل تھیں۔ اس موقع نے دونوں بادبانی جہازوں کے عملے کو ایک دوسرے سے پیشہ ورانہ تجربات کے اشتراک اور باہمی روابط کا موقع فراہم کیا۔

لیوورنو معروف اطالوی بحری اکیڈمی (اکیڈیمیا ناوالے) کا مرکز ہے اور یہاں دونوں بحری افواج کے درمیان مزید پیشہ ورانہ روابط بڑھانے کا موقع حاصل ہوگا۔ مذکورہ بندرگاہ پر قیام کے دوران بھارتی زیر تربیت اہلکاروں اور اطالوی کیڈٹس کے درمیان باہمی ملاقاتیں اور تبادلے ہوں گے اور جہاز کو سیاحوں کے لیے بھی کھولا جائے گا۔

لوکاین 2026 بھارت کے بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مہاساگر (مختلف خطے میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع ترقی) کے وژن کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

*****

ش  ح۔م ع - ف ر

U-no-3275


(ریلیز آئی ڈی: 2308834) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी