سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ہنرمند کارکن سے سوچھتا ادیمی تک: دیواکر کمار کا خود انحصاری کی جانب سفر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 SEP 2026 8:04PM by PIB Delhi
چھبیس(26) سال کی عمر میں، جناب دیواکر کمار ان نوجوان ہندوستانیوں کے عزم اور کاروباری جذبے کی نمائندگی کرتے ہیں جو ہنر، ٹیکنالوجی اور حکومتی مدد سے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ بہار کے رہنے والے اور بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے دیواکر کمار نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ایک محفوظ مستقبل بنانے کے عزم کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔
مشینی طریقے سے صفائی ستھرائی اور کاروباری معاونت سے پیدا ہونے والے امکانات کی عکاسی کرتے ہوئے، دیواکر نے سیوریج اور سیپٹک ٹینک کے ہنرمند کارکن سے این اے ایم اے ایس ٹی ای-ایس یو وائی اقدام کے تحت ایک خود انحصار سوچھتا ادیمی تک کا سفر طے کیا ہے۔ ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عملی تجربہ، مسلسل سیکھنے اور بروقت معاونت نوجوان کارکنوں کو باوقار اور پائیدار روزگار کے ذرائع قائم کرنے میں کس طرح مدد فراہم کر سکتی ہے۔
مزید وسیع پیشہ ورانہ مواقع کی تلاش میں دیواکر اپنے دوست جناب دھرمندر کمار رے کے مشورے پر نوئیڈا منتقل ہوگئے۔ انہوں نے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی ایک منظور شدہ کمپنی، شیوا اینڈ شیوا، میں ملازمت اختیار کی، جہاں انہیں مشینی طریقے سےصفائی ستھرائی کی خدمات کے شعبے میں کام کرنے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔
ملازمت کے دوران دیواکر نے سیوریج اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی جیٹنگ کم گرَیبر مشینیں چلانے اور انہیں سنبھالنے کا ہنر سیکھا۔ لگن، محنت اور سیکھنے کے جذبے کے ساتھ انہوں نے ایک سال کے اندر عملی معلومات اور تکنیکی تجربہ حاصل کرلیا۔ اس تجربے نے انہیں یہ سمجھنے میں مدد دی کہ مشینی صفائی ستھرائی ایک ایسا شعبہ ہے، جو تحفظ، وقار، پیشہ ورانہ ترقی اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ان امکانات سے متاثر ہو کر دیواکر نے کاروبار کی جانب قدم بڑھانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کو خود مختار طور پر سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے مقصد سے انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر این اے ایم اے ایس ٹی ای اقدام کے سوچھتا ادیمی یوجنا (ایس یو وائی) جزو کے تحت مدد کے لیے درخواست دی۔
این اے ایم اے ایس ٹی ای-ایس یو وائی کے تحت دیواکر کو صفائی ستھرائی کی مشینری اور گاڑی خریدنے کے لیے پیشگی سرمایہ جاتی سبسڈی کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس معاونت کی بدولت وہ ایک جیٹنگ کم گرَیبر مشین کے ساتھ مہندرا میکس سٹی سی بی سی 1.3 ایل ایکس گاڑی خریدنے میں کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور پر 14,77,500 روپے کی پروجیکٹ کی لاگت کے مقابلے میں 7,38,750 روپے کا قرض اور 7,38,750 روپے کی سرمایہ جاتی سبسڈی فراہم کی گئی۔ یہ معاونت 3 اکتوبر 2025 کو فراہم کی گئی۔

مشینری اور گاڑی تک رسائی دیواکر کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اس سے ان کے کام کے مواقع میں اضافہ ہوا اور انہیں مشینی صفائی ستھرائی کے کاموں کو خود مختار طور پر سنبھالنے کا اعتماد ملا۔ اس اقدام نے نہ صرف ان کی آمدنی کی صلاحیت کو مضبوط کیا بلکہ ایک ہنرمند صفائی ستھرائی کے کاروباری فرد کی حیثیت سے ان کی پیشہ ورانہ شناخت کو بھی مستحکم کیا۔
آج دیواکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40,000 سے 50,000 روپے ہے۔ 22,000 روپے کی ماہانہ قسط ادا کرنے کے باوجود، وہ باقاعدہ کام کے مواقع اور بہتر مالی انتظام کی بدولت تقریباً 25,000 سے 30,000 روپے کی بچت کرتے ہیں۔ ان کے مستحکم ذریعۂ معاش نے ان کے مالی تحفظ کو مضبوط کیا ہے اور انہیں مستقبل کے لیے اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنایا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے حاصل ہونے والی پیش رفت نے دیواکر کو زندگی کے اہم ذاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے بھی حوصلہ دیا ہے۔ وہ اپنی شادی کی تیاری کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنا گھر خریدیں، جہاں وہ اپنے والدین کو لا کر ان کے ساتھ رہ سکیں۔ دیواکر کے لیے اپنا گھر ہونا صرف مالی ترقی کی علامت نہیں بلکہ اپنے والدین کو ایک آرام دہ اور محفوظ زندگی فراہم کرنے کی خواہش کی تکمیل بھی ہے۔
این اے ایم اے ایس ٹی ای-ایس یو وائی اقدام نے دیواکر کی معاشی حالت، خود اعتمادی اور کام کے وقار کو مزید مضبوط کیا ہے۔ اپنی مشینی صفائی ستھرائی کی گاڑی کے پاس فخر کے ساتھ کھڑے دیواکر ہنر، مواقع اور خود اعتمادی کے مثبت اور تبدیلی لانے والے اثرات کی عملی مثال بن کر سامنے آتے ہیں۔ تکنیکی تجربہ حاصل کرنے سے لے کر سوچھتا ادیمی بننے تک ان کا سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہدفی معاونت (ٹارگٹڈ اسسٹنس)کس طرح کاروباری جذبے کو فروغ دے سکتی ہے اور افراد کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے محفوظ مستقبل کی تعمیر میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
****
ش ح۔ ش آ۔ج
U-3186
(ریلیز آئی ڈی: 2308146)
وزیٹر کاؤنٹر : 7