مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اندور میٹرو ترجیحی کوریڈور–2 کا افتتاح


شہری امور اور ہاؤسنگ کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو کی موجودگی میں کوریڈور کا افتتاح کیا

میٹرو نیٹ ورک تقریباً 17 کلومیٹر پر محیط  16 فعال اسٹیشنوں تک پھیلا ہوا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 SEP 2026 8:48PM by PIB Delhi

شہری امور اور ہاؤسنگ کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب موہن یادو کی موجودگی میں آج اندور میٹرو ترجیحی کوریڈور–2 کا افتتاح کیا، جو شہر میں شہری آمد و رفت کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس موقع پر شہری امور اور ہاؤسنگ کے وزیرِ مملکت جناب توکھن ساہو بھی موجود تھے۔

نۓ افتتاح شدہ مرحلہ اول (ریچ۔II) کے تحت تقریباً 11 کلومیٹر طویل کوریڈور میں 11 اسٹیشن شامل ہیں، جو سپر کوریڈور۔3 سے شروع ہوکر مالویہ نگر چوراہا تک جاتا ہے۔ اسے 2,850 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس توسیع کے ساتھ اندور میٹرو نیٹ ورک میں اب 16 فعال اسٹیشن شامل ہوگئے ہیں، جو تقریباً 17 کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہیں، جبکہ پورے منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 4,370 کروڑ روپے ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا کہ میٹرو شہریوں کو تیز تر، محفوظ، زیادہ آرام دہ اور قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرے گی، جبکہ رہائشی، تجارتی اور روزگار کے مراکز کے درمیان رابطے کو بھی مضبوط بنائے گی۔

مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ میٹرو ریل محض نقل و حمل کا منصوبہ نہیں بلکہ اقتصادی ترقی، شہری تبدیلی اور سماجی شمولیت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ عوامی نقل و حمل کے زیادہ استعمال سے ٹریفک کے اژدہام، ایندھن کی کھپت اور اخراج میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔

جناب منوہر لال نے مدھیہ پردیش حکومت، مدھیہ پردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ، افسران، انجینئروں، کارکنوں اور اس منصوبے سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کو مبارک باد پیش کی۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3074

 


(ریلیز آئی ڈی: 2307125) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी