قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

این ایف آر اے نے آڈٹ کے معیار، یقین دہانی اور ٹیکنالوجی سے متعلق مشاورتی کمیٹی تشکیل دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2026 8:17PM by PIB Delhi

نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی رولز، 2018 کے قاعدہ 15 اور قاعدہ 16کو مدنظر رکھتے ہوئے، جن کے تحت نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) کو ایکٹ کے تحت اپنے فرائض کی مؤثر انجام دہی کے لیے کمیٹیاں، مطالعاتی گروپ اور ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے، اور آڈیٹنگ و اکاؤنٹنگ کے معیارات اور آڈٹ کے معیار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہے، این ایف آر اے نے آڈٹ کا معیار، یقین دہانی اور ٹیکنالوجی سے متعلق ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ممتاز ماہرین شامل ہیں، جو آڈٹ کے معیار پر نمایاں اثر ڈالنے والے امور پر آراء اور تجاویز فراہم کریں گے۔

کمیٹی میں ممتاز ماہرین شامل ہیں، جو این ایف آر اے کے مختلف اسٹیک ہولڈر گروپوں، بشمول پیشہ ور افراد، چیف فنانشل افسران (سی ایف اوز)، آڈٹ کمیٹیوں، آزاد ڈائریکٹروں، ٹیکنالوجی کے ماہرین، ریگولیٹرز اور صنعت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ این ایف آر اے کی تیسری مشاورتی کمیٹی ہے۔ اس سے قبل پہلی تکنیکی مشاورتی کمیٹی 2020 میں تشکیل دی گئی تھی، جس کی مدت دسمبر 2022 میں ختم ہوئی۔

جولائی 2024 میں این ایف آر اے نے آڈیٹر-آڈٹ کمیٹی کے وسائل کے بارے میں مشورہ دینے کے لیےممتاز ماہرین پر مشتمل ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیا تھا۔ اس میں آڈیٹر-آڈٹ کمیٹی کے باہمی تعامل سے متعلق (اسٹاف) سیریز اور آڈٹ کمیٹیوں اور آزاد ڈائریکٹروں کے ساتھ رابطہ کاری اور رسائی کی سرگرمیاں شامل تھیں۔

ایڈوائزری گروپ اور ایڈوائزری کمیٹی سے متعلق تفصیلات این ایف آر اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

https://nfra.gov.in/advisory-groups-committees-of-nfra/

***

UR-3042

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2306849) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी