بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ، ایکسس ٹرسٹی سروسز اور ایس بی آئی کیپ ٹرسٹی کمپنی کو مسابقت مخالف طرزِ عمل سے باز رہنے اور اسے فوری طور پر ترک کرنے کی ہدایت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2026 4:45PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 (ایکٹ) کی دفعہ 27 کے تحت 2 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے اپنے حکم نامے کے ذریعے ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا (ٹی اے آئی)، آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ، ایکسس ٹرسٹی سروسز لمیٹڈ اور ایس بی آئی کیپ ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ، نیز ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت ذمہ دار ان کے متعلقہ افراد کو ایسے مسابقت مخالف طرزِ عمل سے باز رہنے اور اسے ترک کرنے کی ہدایت کی ہے جو ایکٹ کی دفعہ 3(3)(a) اور 3(3)(b) کو دفعہ 3(1) کے ساتھ ملا کر پڑھنے پر ان کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے اجلاس کی کارروائی کی روداد اور بعض ای میلز کے باہمی تبادلے کی بنیاد پر کمیشن نے پایا کہ مذکورہ فریقین نے مالی سال 2020-21 اور  2021-22 کے دوران ڈیبینچر ٹرسٹی شپ خدمات فراہم کرنے کے لیے معیارِ قیمت باہم طے کیا تھا۔

ڈیبینچر ٹرسٹی شپ خدمات کی فراہمی کے لیے ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے کم از کم قیمت/فیس اجتماعی طور پر مقرر کیے جانے اور اس کے نتیجے میں کیے گئے دیگر اقدامات نے ڈیبینچر ٹرسٹیز کو آزادانہ تجارتی فیصلے کرنے سے روک دیا۔ کمیشن کے مطابق، یہ طرزِ عمل ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت گروہ بندی کے مترادف تھا۔

اس کے علاوہ سی سی آئی نے پایا کہ اس طرزِ عمل کے نتیجے میں مذکورہ خدمات کی فراہمی کی رسد اور مارکیٹ کو محدود اور کنٹرول بھی کیا گیا، کیونکہ ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ارکان اور غیر ارکان، دونوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ڈیبینچر جاری کرنے والوں کو مقررہ معیارِ سے کم پر خدمات فراہم نہ کریں۔

سی سی آئی نے ٹرسٹیز ایسوسی ایشن آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی ٹرسٹی شپ سروسز لمیٹڈ، ایکسس ٹرسٹی سروسز لمیٹڈ اور ایس بی آئی کیپ ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ کے بعض عہدیداروں کو بھی ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت ذمہ دار قرار دیا۔ تاہم، تخفیفِ ذمہ داری کے عوامل  کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے مذکورہ فریقین اور ان سے متعلق افراد پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا۔

یہ حکم کیس نمبر 29 آف 2021 میں جاری کیا گیا۔ اس حکم نامے کی ایک نقل سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in.  پر دستیاب ہے۔

*****

ش ح۔ ض ر ۔ت ع

U.No. 2994


(ریلیز آئی ڈی: 2306446) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी