سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی پیمائش(بھارتی معیاری وقت)ضوابط، 2026 کو مطلع کیا گیا:’’ون نیشن، ون ٹائم‘‘ کی جانب اہم قدم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 11:22PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے قانونی پیمائش (بھارتی معیاری وقت) ضوابط، 2026 کو مطلع  کیا ہے، جو ملک میں بھارتی معیاری وقت (آئی ایس ٹی) کو مشترکہ، قانونی طور پر تسلیم شدہ اور پتہ لگانے  کےقابل وقت کے معیار کے طور پر قائم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

صارفین کے امور ،خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت محکمۂ صارفین کے امور کی جانب سے یہ ضوابط 27 اگست 2026 کو مطلع کیے گئے اور 29 اگست 2026 کو سرکاری گزٹ میں شائع ہوئے،جس میں آئی ایس ٹی کی تیاری،رکھ رکھاؤ، ترسیل اور استعمال کے لیے ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت (ایم او سی اے)کے تحت قانونی پیمائش (ایل ایم)کا محکمہ قانونی پیمائش کے نظام کے تحت ضابطہ کاری اور نفاذ کی ذمہ داری ادا کرے گا، جبکہ سائنسی و صنعتی تحقیقاتی کونسل کی قومی طبعی تجربہ گاہ (سی ایس آئی آر-این پی ایل)، جو بھارت کا پیمائش کاقومی ادارہ ہے، بھارتی معیاری وقت کے لیے سائنسی بنیاد اور  پتہ لگانے کی صلاحیت کا نظام فراہم کرے گی۔

یہ ضوابط سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے 180 دن بعد نافذ العمل ہوں گے۔ یہ اقدام حکومت کے ’’ون نیشن، ون ٹائم‘‘ کے وژن کو تقویت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک بھر کے اہم شعبے اور ڈیجیٹل نظام ایک مشترکہ اور قابلِ اعتماد وقت کے معیار کے مطابق کام کریں۔

یکساں  اور پتہ لگانے کے قابل وقت کی ضرورت کیوں ہے

درست اور ہم آہنگ وقت جدید ڈیجیٹل اور اہم بنیادی ڈھانچے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیلی مواصلات، مالی لین دین اور ڈیجیٹل ادائیگیوں، بجلی کے گرڈ، نقل و حمل، ڈیٹا سینٹرز، حکومتی معلوماتی نظام اور دیگر اہم خدمات کا انحصار وقت کی درست ہم آہنگی اور قابلِ اعتماد وقت کے اندراجات پر ہوتا ہے۔

یکساں  قومی وقت کا معیار سائبر سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے بھی اہم ہے۔ سائبر حملوں یا دیگر واقعات کے دوران مختلف نظاموں میں ہونے والی سرگرمیوں کو مربوط کرنے اور مؤثر سکیورٹی نگرانی کے لیے درست وقت کے اندراجات ناگزیر ہیں۔ حکومتی اداروں کے لیے معلوماتی سکیورٹی کے طریقۂ کار سے متعلق سی ای آر ٹی –آئی این کی 2023 کی ہدایات میں بھی معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے نظاموں کو قومی طبعی تجربہ گاہ (این پی ایل) اور قومی معلوماتی مرکز (این آئی سی) سمیت معیاری وقت کے ذرائع کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سی ایس آئی آر-این پی ایل: بھارتی معیاری وقت (آئی ایس ٹی®) کا قومی نگہبان

سی ایس آئی آر-این پی ایل بھارت کا پیمائش کاقومی ادارہ(این ایم آئی) ہے، جسے ملک کے بنیادی قومی معیارات قائم کرنے اور انہیں عام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ ادارہ بھارت کے قومی جوہری وقت کے پیمانے کو برقرار رکھتا ہے اور جوہری گھڑیوں کے مجموعے اور بنیادی فریکوینسی معیار کی مدد سے بھارتی معیاری وقت (آئی ایس ٹی) تیار کرتا ہے۔ آئی ایس ٹی کو مسلسل چند نینو سیکنڈ کی حد تک بین الاقوامی معیاری وقت، جسے مربوط عالمی وقت (یو ٹی سی) کہا جاتا ہے، کے ساتھ  پتہ لگانے کے قابل رکھا جاتا ہے۔ مربوط عالمی وقت کا انتظام بین الاقوامی بیورو برائے وزن و پیمائش (بی آئی پی ایم) کرتا ہے۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ آئی ایس ٹی کو قانونی وقت کے معیار کے طور پر نافذ کرنے کے لیے پتہ لگانے لائق وقت کی مناسب دستیابی اور ملک کے مختلف جغرافیائی علاقوں تک اس کی رسائی بھی ضروری ہے، سی ایس آئی آر-این پی ایل، اسرو اور صارفین کے امور کی وزارت کے تحت قانونی پیمائش کے محکمے نے مشترکہ طور پر پانچ علاقائی حوالہ جاتی معیاری تجربہ گاہوں (آر آر ایس ایل) میں ثانوی وقت کے پیمانے قائم کیے ہیں۔ یہ تجربہ گاہیں احمد آباد، بنگلورو، بھونیشور، فریدآباد اور گوہاٹی میں واقع ہیں۔

یہ ثانوی وقت کے پیمانے سی ایس آئی آر-این پی ایل کے زیر انتظام بھارتی معیاری وقت کے ساتھ مسلسل  پتہ لگانے کے قابل رہتے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں بھارتی معیاری وقت کی قابلِ اعتماد ترسیل کے لیے ایک تقسیم شدہ قومی نظام تشکیل پاتا ہے۔

سی ایس آئی آر-این پی ایل، نیوآئی سی نظام کے لیے بھارتی معیاری وقت کو اسرو تک  پتہ لگانے کے قابل بنانے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ کے ذریعے بھارتی معیاری وقت کی ترسیل ممکن ہوتی ہے اور ملک بھر میں قومی وقت کی خدمات کی دستیابی اور مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی ایس ٹی تک رسائی کے متعدد ذرائع اور طریقے

سی ایس آئی آر-این پی ایل، اسرو، قانونی پیمائش کے محکمے اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے تیار کردہ قومی وقت کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے بھارتی معیاری وقت اور اس سے  پتہ لگانے کے قابل وقت کو مختلف جغرافیائی مقامات اور متعدد ٹیکنالوجیز کے ذریعے عام کیا جا سکتا ہے۔ اس کا انحصار صارف کی درستگی اور قابلِ اعتماد وقت کی ضروریات پر ہوتا ہے۔

بھارتی معیاری وقت کو نیٹ ورک پر مبنی ٹیکنالوجیز، جیسے این ٹی پی اور پی ٹی پی، کے علاوہ نیوآئی سی سمیت سیٹلائٹ پر مبنی نظاموں کے ذریعے بھی عام کیا جا سکتا ہے۔ انتہائی درست آپٹیکل فائبر پر مبنی ٹیکنالوجی جیسے وائٹ ریبٹ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ تقسیم شدہ نظام عام معلوماتی و مواصلاتی ٹیکنالوجی کے نظاموں سے لے کر انتہائی درست وقت اور فریکوینسی کی ہم آہنگی کے متقاضی جدید استعمالات تک مختلف صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیےاستحکام فراہم کرتا ہے۔

پانچ علاقائی حوالہ جاتی معیاری تجربہ گاہوں میں ثانوی وقت کے پیمانوں کی دستیابی، اسرو کا نیوآئی سی نظام، نیز این پی ایل اور این آئی سی کے وقت کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے،  پتہ لگانے کے قابل  بھارتی معیاری وقت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اضافی صلاحیت، جغرافیائی تنوع اور نظام کی مضبوطی بھی فراہم کرتے ہیں۔

مضبوط اور قابلِ اعتماد قومی وقت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بڑھتے ہوئے انحصار کے ساتھ درست وقت قومی بنیادی ڈھانچے، سائبر سکیورٹی اور تکنیکی مضبوطی کا ایک اہم جزو بن گیا ہے۔ یہ ضوابط یکساں بھارتی وقت کے معیار کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے لیے قانونی بنیاد فراہم کرتے ہیں، جبکہ این پی ایل، این آئی سی، اسرو اور آر آر ایس ایل کے نیٹ ورک کے ذریعے قائم بنیادی ڈھانچہ اس کے نفاذ کے لیے درکار تکنیکی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

یہ تقسیم شدہ نظام کسی ایک مقام سے وقت کی ترسیل پر انحصار کو کم کرتا ہے اور کثیر آزاد ذرائع اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے وقت کی خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اس لیے قانونی پیمائش (بھارتی معیاری وقت) ضوابط، 2026 کا نوٹیفکیشن محض بھارتی معیاری وقت کو قانونی حیثیت دینے کا اقدام نہیں، بلکہ ایک ایسے پتہ لگانے کے قابل، درست، وسیع پیمانے پر دستیاب، مضبوط اور محفوظ قومی وقت کے نظام کے قیام کے لیے مسلسل جاری قومی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

سی ایس آئی آر-این پی ایل بھارتی معیاری وقت کے لیے اعلیٰ ترین سطح کی سائنسی  پتہ لگانے کے قابل طریقہ فراہم کرنے اور ملک بھر میں بھارتی معیاری وقت کی قابلِ اعتماد دستیابی یقینی بنانے کے لیے این آئی سی، اسرو، آر آر ایس ایل اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

*****

 

 ش ح۔م ش ۔ش ا

Urdu No-2972


(ریلیز آئی ڈی: 2306247) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी