سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم-اے جے اے وائی کے ذریعے درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کی مربوط ترقی اور معاشی خودمختاری کو فروغ؛ پی ایم-اے جے اے وائی کے تحت آدرش گرام کی تفصیلات https://pmagy.gov.in/  دستیاب ہیں


2023-24 سے 2025-26 کے دوران 892 دیہات کو آدرش گرام قرار دیا گیا؛ 1.19 لاکھ مستفیدین اس پروگرام کے دائرے میں آئے

روزگار، ہنرمندی کے فروغ   اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اقدامات نے جامع ترقی کو مزید تقویت بخشی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 7:00PM by PIB Delhi

وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیار مربوط دیہی ترقی، روزگار کے مواقع، ہنرمندی کے فروغ  اور ضروری بنیادی ڈھانچے کے ذریعے درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودَےیوجنا (پی ایم-اے جے اے وائی) نافذ کر رہی ہے۔

مالی سال 2018-19 سے آندھرا پردیش کے مجموعی طور پر 1,159 دیہات کو پی ایم-اے جے اے وائی کے آدرش گرام جزو کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سے 892 دیہات کو ریاستی حکومت نے آدرش گرام قرار دیا ہے، جو دیہی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور سماجی و معاشی صورتِ حال میں بہتری لانے کی سمت میں نمایاں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

تروپتی میں منتخب دیہات کی تعداد سب سے زیادہ 221 ہے، اس کے بعد پرکاشم میں 111، چتور میں 101، ایلورو میں 99 اور کرشنا میں 88 دیہات منتخب کیے گئے ہیں۔ کرشنا کے تمام 88 منتخب دیہات کو آدرش گرام قرار دیا جا چکا ہے۔ سری ستیہ سائی اور وجیا نگرم کے تمام منتخب دیہات نے بھی آدرش گرام کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں کی اکثریت والے دیہات میں سماجی و معاشی نابرابری کو کم کرنے اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اختیار کی گئی ہے۔ اس کے اہم اجزا میں اہل دیہات کو آدرش گرام کے طور پر ترقی دینا، ضلع اور ریاستی سطح پر سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے امدادی رقوم فراہم کرنا، اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے ہاسٹلوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔

آدرش گرام میں مناسب طبعی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کی دستیابی اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے متعین اشاریوں کے مختلف شعبوں میں پیش رفت متوقع ہے۔ گاؤں کی سطح پر ترقی کا جائزہ ایسے قابلِ پیمائش اشاریوں کے ذریعے لیا جاتا ہے، جن میں ترقی کے اہم شعبوں اور ضروری خدمات تک رسائی کو شامل کیا گیا ہے۔

اس وقت مجموعی طور پر 267 منتخب دیہات آدرش گرام کا درجہ حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔ ان دیہات میں بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کرنے سے متعلق کام جاری ہیں، جبکہ سماجی و معاشی ترقی کے اشاریوں میں 100 میں سے مقررہ 70 نمبر حاصل کرنے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پی ایم-اے جے اے وائی کے امدادی رقوم والے جزو کے تحت مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے دوران آندھرا پردیش میں مجموعی طور پر 1,19,679 مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس امداد کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق اقدامات کے ذریعے 1,11,697 مستفیدین، آمدنی پیدا کرنے اور روزگار کے ذرائع سے متعلق سرگرمیوں کے تحت 6,132 مستفیدین، جبکہ ہنرمندی کی ترقی کے پروگراموں کے تحت 1,850 مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق اقدامات کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ پرکاشم میں 12,571 مستفیدین، اس کے بعد ایلورو میں 9,747، پالناڈو میں 7,099، تروپتی میں 5,897 اور کاکیناڈا میں 5,764 مستفیدین درج کیے گئے۔

آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے تحت پرکاشم میں 389 مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا، اس کے بعد تروپتی میں 376، ایس پی ایس آر نیلور میں 367، ایلورو میں 327 اور ڈاکٹر بی. آر. امبیڈکر کوناسیما میں 308 مستفیدین شامل ہیں۔

روزگار کے حصول کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور پائیدار ذرائعِ معاش تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اضلاع میں ہنرمندی کی ترقی سے متعلق اقدامات نافذ کیے گئے۔ این ٹی آر اور تروپتی میں 160، 160 مستفیدین کو فائدہ پہنچایا گیا، جبکہ مشرقی گوداوری، گنٹور اور ایس پی ایس آر نیلور میں 130، 130 مستفیدین اس سے مستفید ہوئے۔

آدرش گرام جزو ضرورت کی بنیاد پر تیار کیے جانے والے گاؤں کی ترقی کے منصوبوں کے ذریعے مربوط ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ ان منصوبوں میں بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی فراہمی میں موجود کمیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اور متعلقہ مرکزی و ریاستی سرکاری اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم-اے جے اے وائی کے تحت کمی کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جانے والی امداد کا مقصد ان اہم ضروریات کو پورا کرنا ہے جو موجودہ پروگراموں کے ذریعے مکمل طور پر پوری نہیں ہو سکتیں۔ یہ طریقۂ کار منتخب دیہات کو بنیادی خدمات کو مزید مستحکم کرنے اور اہم سماجی و معاشی اشاریوں میں قابلِ پیمائش پیش رفت حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

امدادی رقوم کا جزو گاؤں کی سطح پر ترقی کی تکمیل کرتے ہوئے ایسے منصوبوں کی معاونت کرتا ہے جو روزگار کے ذرائع پیدا کرنے، ہنرمندی کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہوں اور جن سے براہِ راست درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔

مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے دوران آندھرا پردیش کو آدرش گرام جزو کے تحت مزید کوئی امدادی رقم جاری نہیں کی جا سکی، کیونکہ پہلے سے جاری رقم میں سے کچھ رقم غیر خرچ شدہ باقی تھی اور اخراجات کے استعمال کے سرٹیفکیٹ بھی زیرِ التوا تھے۔ مزید رقوم کا اجرا پہلے جاری کی گئی امدادی رقم کے استعمال اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے سے مشروط ہے۔

پی ایم-اے جے اے وائی کے ذریعے حکومت درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، معاشی مواقع کو وسعت دینے اور جامع و پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

پی ایم-اے جے اے وائی کے آدرش گرام جزو سے متعلق مزید معلومات https://pmagy.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 2957


(ریلیز آئی ڈی: 2306095) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Kannada , हिन्दी