بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹی پی جی نیکوبار ایس جی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے اسیم انفراسٹرکچر فائنانس لمیٹڈ کے حصول اور متعلقہ لین دین کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 SEP 2026 9:05PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ٹی پی جی نیکوبار ایس جی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے اسیم انفراسٹرکچر فائنانس لمیٹڈ کے حصول اور اس سے متعلق دیگر لین دین کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں درج ذیل شامل ہیں:(الف) ٹی پی جی نیکوبار ایس جی پرائیویٹ لمیٹڈ (نیکوبار) کے ذریعے اسیم انفراسٹرکچر فائنانس لمیٹڈ (اسیم) کے 100 فیصد حصص کا حصول (نیکوبار کے ذریعے اسیم کا حصول) اور اس کے بعد نیکوبار سے اسیم کے 5 فیصد حصص کی آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹڈ (آئی سی آئی سی آئی) کے ذریعے خریداری (آئی سی آئی سی آئی کا حصول)(ان دونوں لین دین کو مجموعی طور پر ‘‘اسیم کا حصول’’ کہا گیا ہے۔’’ نیکوبار کے ذریعے اسیم کا حصول ٹی پی جی رائز کلائمیٹ جی ایس آئی ایس ایف پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی پی جی رائز) اور کلائیڈو انویسٹمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (کلائیڈو) کی جانب سے فراہم کردہ مالی وسائل سے کیا جائے گا۔(ب) اسیم کی جانب سے این آئی آئی ایف انفراسٹرکچر فائنانس لمیٹڈ (آئی ایف ایل) میں اپنی مکمل حصے داری ،جو آئی ایف ایل کے مجموعی حصص کے 30.83 فیصد کے برابر ہے، نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ II کو فروخت کرنا، جو اپنے سرمایہ کاری منتظم نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ لمیٹڈ کے ذریعے کام کر رہا ہے (این آئی آئی ایف II) (آئی ایف ایل سے دستبرداری)؛ اور (ج) اسیم کے حصول کی تکمیل کے بعد، نیکوبار کا ارادہ ہے کہ کلائمیٹ فائنانس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ایف آئی پی ایل)، جو نیکوبار کی ذیلی کمپنی ہے، کو اسیم میں ضم کر دیا جائے، جبکہ اسیم برقرار رہنے والی کمپنی ہوگی (سی ایف آئی پی ایل-اسیم انضمام)۔
نیکوبار ایک خصوصی مقصد کے لیے قائم کی گئی کمپنی (اسپیشل پرپز وہیکل) ہے، جس کی بالآخر ملکیت ٹی پی جی رائز اور کلائیڈو کے ذریعے ٹی پی جی انکارپوریٹڈ (ٹی پی جی) کے پاس ہے۔ بھارت میں نیکوبار کی ایک ذیلی کمپنی ہے، یعنی کلائمیٹ فائنانس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ایف آئی پی ایل)، جو بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) میں رجسٹرڈ غیر بینکاری مالیاتی کمپنی ہے۔ ٹی پی جی بنیادی طور پر نجی ایکویٹی، رئیل اسٹیٹ اور عوامی مارکیٹ سے متعلق سرمایہ کاری کی حکمت عملیوں جیسے اثاثوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔
کلائیڈو سنگاپور میں قائم ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے، جسے سرمایہ کاری رکھنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔
اسیم ایک غیر ڈپازٹ لینے والی درمیانی سطح کی غیر بینکاری مالیاتی کمپنی (این بی ایف سی) ہے، جو بھارتی ریزرو بینک کے پاس این بی ایف سی-انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی (این بی ایف سی-آئی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ بنیادی طور پر بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو قرض اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
این آئی آئی ایف- II کا قیام بھارت کے قوانین کے تحت کیا گیا،جو ایک ٹرسٹ ہے اور یہ بھارتی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کے پاس زمرہ - II کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔
آئی ایف ایل ایک غیر ڈپازٹ لینے والی، غیر بینکاری مالیاتی کمپنی انفراسٹرکچر ڈیبٹ فنڈ (این بی ایف سی-آئی ڈی ایف) ہے، جو ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ، 1934 کے باب III-B کے تحت رجسٹرڈ ہے۔
سی ایف آئی پی ایل کو بھارتی ریزرو بینک کی جانب سے غیر ڈپازٹ لینے والی غیر بینکاری مالیاتی کمپنی-سرمایہ کاری اور کریڈٹ کمپنی (این بی ایف سی-آئی سی سی) کے طور پر کام کرنے کے لیے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔
*****
ش ح۔ م ش۔ ج ا
U.No. 2916
(ریلیز آئی ڈی: 2305868)
وزیٹر کاؤنٹر : 9