وزارت دفاع
ایئر مارشل وویک ہانڈے نے ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (ایئر) کا عہدہ سنبھال لیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 SEP 2026 9:45PM by PIB Delhi
ایئر مارشل وویک ہانڈے، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم ستمبر 2026 کو بھارتی فضائیہ میں مستقل بنیادوں پر تعیناتی کے تحت ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (ایئر) کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ وہ آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، پونے؛ ٹاٹا میموریل ہاسپٹل، ممبئی؛ اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہیں دسمبر 1988 میں کمیشن ملا تھا۔ وہ ملک کے معروف معدہ و جگر کے امراض کے ماہر ہیں اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران متعدد خصوصی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
_20260901214634_6dc096.JPG)
ایئر مارشل وویک ہانڈے کو اب دفاعی افواج کی تینوں سروسز میں خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ فلیگ آفیسر کی حیثیت سے انہوں نے بھارتی بحریہ کے ہاسپٹل شپ ’اسونی‘ کی کمان سنبھالی اور اس کے بعد سینئر کنسلٹنٹ میڈیسن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل (تنظیم و افرادی قوت) کی اہم ذمہ داری سنبھالی، جس کے بعد وہ موجودہ عہدے پر فائز ہوئے
********
ش ح۔ع ح ۔رض
U-2918
(ریلیز آئی ڈی: 2305863)
وزیٹر کاؤنٹر : 5