محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ڈجیٹل شرم سنکلپ‘ آئیڈییشن ہیکاتھون کے لئے تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 18 ستمبر 2026 کر دی گئی


اختراع کاروں، اسٹارٹ اپس،   اسٹوڈنٹس، محققین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو  ہندوستان کے لیبر ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے  کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی)پر مبنی حل پیش کرنے کا ایک اضافی موقع فراہم کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 9:16PM by PIB Delhi

وزارت محنت و روزگار نے 5 اگست 2026 کو ملک گیر آئیڈییشن ہیکاتھون’ڈجیٹل شرم سنکلپ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے  ہندوستان کے لیبر ایکو سسٹم کی ازسرنو تشکیل‘‘ کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان کے ڈجیٹل لیبر ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اختراعی اور ٹیکنالوجی پر مبنی خیالات حاصل کرنا تھا۔ حوصلہ افزا ردعمل کے پیش نظر اور دلچسپی رکھنے والے شرکاء کو مزید موقع فراہم کرنے کے لیے اب تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر اٹھارہ ستمبر -  2026 کر دی گئی ہے۔

مائی گو کے انوویٹ انڈیا پلیٹ فارم پر منعقد ہونے والے اس ہیکاتھون میں وزارت کے اہم ڈجیٹل پلیٹ فارمز یعنی ای-شرم، نیشنل کریئر سروس(این سی ایس) اور شرم سہولت پورٹل 2.0 کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اختراعی، قابلِ عمل اور قابلِ توسیع خیالات پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

شرکاء مصنوعی ذہانت(اے آئی) ، ڈیٹا انالیٹکس، ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور باہم مربوط ڈجیٹل نظام جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے حل پیش کر سکتے ہیں۔ ان حلوں سے روزگار کی خدمات، کارکنوں کی فلاح و بہبود، قوانین و ضوابط کی تعمیل میں آسانی، پلیٹ فارم تک رسائی، صارف کے تجربے، ڈیٹا کے معیار، نظام کے انضمام اور شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی توقع ہے۔

اس ہیکاتھون میں وزارت کے ڈجیٹل لیبر ایکو سسٹم کے مختلف پہلوؤں سے متعلق 12 مسائل پر مبنی موضوعات(پی ایس) شامل کیے گئے ہیں۔ اب تک اسے حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوا ہے اور تقریباً 1,000 صارفین نے مختلف مسائل سے متعلق 1,368 خیالات پیش کیے ہیں۔

یہ ہیکاتھون  اسٹوڈنٹس، اسٹارٹ اَپس، اختراع کاروں، کاروباری افراد، اداروں، محققین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی مہارت کو ملک گیر سطح کے ایسے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے بروئے کار لائیں جو ملک بھر کے کارکنوں، ملازمت کے متلاشی افراد، آجروں اور مختلف اداروں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

ہر مسئلے سے متعلق موضوع کے تحت بہترین پانچ خیالات پیش کرنے والے شرکاء کو نقد انعامات دیے جائیں گے، جبکہ تمام اہل شرکاء کو وزارت محنت و روزگار کی جانب سے ڈجیٹل سرٹیفکیٹ آف پارٹیسپیشن بھی دیا جائے گا۔ کامیاب شرکاء کو وزارت کے اعلیٰ افسران کے سامنے اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔ قابلِ عمل اور امید افزا خیالات کو پائلٹ بنیادوں پر نافذ کرنے اور مزید ترقی دینے کے لیے زیرغور لایا جا سکتا ہے، جبکہ متعلقہ شرکاء کو مناسب اعتراف اور کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔

 

توسیع شدہ مدت شرکاء کو اپنے خیالات کو مزید بہتر بنانے اور جمع کرانے کے لیے اضافی وقت فراہم کرتی ہے۔ رجسٹرڈ صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنی تجاویز جمع نہیں کرائی ہیں، نیز دیگر اہل افراد، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تجاویز 18 ستمبر 2026 تک درج ذیل لنک پر جمع کرائیں:

توسیع شدہ مدت شرکاء کو اپنے خیالات کو مزید بہتر بنانے اور جمع کرانے کے لیے اضافی وقت فراہم کرتی ہے۔ رجسٹرڈ صارفین جنہوں نے ابھی تک اپنی تجاویز جمع نہیں کرائی ہیں، نیز دیگر اہل افراد، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تجاویز 18ستمبر 2026 تک درج لنک:    https://innovateindia.mygov.in/digital-shram-sankalp. پر جمع کرا سکتے ہیں:

*****

)ش ح – ظ الف – اش ق )

UR No. 2917


(ریلیز آئی ڈی: 2305862) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English