کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے  صفائی پیغام کے ساتھ کھادوں کے محکمہ میں سوچھتا پکھواڑہ 2026 کا آغاز


سکریٹری جناب رجت کمار مشرا کی قیادت میں محکمہ کے افسران اور ملازمین نے سوچھتا کا عہد لیا

محکمہ کے افسران اور ملازمین نے صفائی اور صاف ستھرے دفتری ماحول کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 6:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے تحت  محکمۂ کھاد میں سوچھتا پکھواڑہ 2026 کا آغاز کیمیکل اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ اپنے پیغام میں مرکزی وزیر نے سوچھتا پکھواڑہ کو صاف ستھرا، سرسبز اور پائیدار بھارت کی تعمیر کی سمت ایک اہم ملک گیر مہم قرار دیا۔

مرکزی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا، ’’سوچھتا پکھواڑہ ایک ملک گیر مہم ہے جو صاف ستھرے، سرسبز اور پائیدار بھارت کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتی ہے اور سوچھ بھارت کے مقاصد کے عین مطابق صاف اور صحت مند کام کی جگہوں اور آس پاس کے ماحول کو اسی طرح برقرار رکھنے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔‘‘
 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260901180414_908399.jpg

انہوں نے تمام افسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ صفائی کی اس مہم میں فعال طور پر حصہ لیں اور اسے کامیاب اور بامقصد بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ انہوں نے سوچھتا پکھواڑہ 2026 کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

مرکزی وزیر کے پیغام کے بعد محکمۂ کھاد کے افسران اور ملازمین نے بھارت سرکار کے محکمۂ کھاد کے سکریٹری جناب رجت کمار مشرا کی قیادت میں سوچھتا کا عہد لیا۔

 

اس موقع پر سکریٹری نے تمام افسران اور ملازمین سے صفائی کی اس مہم میں فعال تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی محض ایک مہم نہیں بلکہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے اور اسے برقرار رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ اپنی کام کی جگہ اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور صفائی کو اپنے روزمرہ کے دفتری طور طریقوں کا لازمی حصہ بنائیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260901180423_fbd6e7.jpg

محکمہ کے افسران اور ملازمین نے سوچھتا کے عہد کی تقریب میں پُرجوش انداز میں شرکت کی اور صفائی ستھرائی کے تئیں اپنی ذمہ داریاں خلوص اور لگن کے ساتھ ادا کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے صاف ستھرے اور صحت مند دفتری ماحول کے قیام، صفائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اپنی کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260901180431_63f345.jpg

محکمۂ کھاد یکم سے 15 ستمبر 2026 تک سوچھتا پکھواڑہ 2026 منا رہا ہے۔ اس پکھواڑے کے دوران صفائی ستھرائی، ماحول کے تحفظ، ڈیجیٹل صفائی اور صاف ستھری دفتری ثقافت کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

********

ش ح۔ ع ح  ۔رض

U-215


(ریلیز آئی ڈی: 2305808) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी