ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سمندر ی تحفظ کے لیے ملک گیر عوامی تحریک کے طور پر ’سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 6:40PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے ارضیاتی سائنس (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 2026: ایس ایس ایس ایس 5.0 کے پانچویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کیا۔ گزشتہ چار برسوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیاد پر یہ پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھ بھارت کے وژن سے متاثر ہوکر ایک مضبوط عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

وزارت ارضیاتی سائنس کی قیادت میں چلائی جانے والی یہ مہم سمندروں کے تحفظ اور ساحلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے ملک بھر کے شہریوں، طلبہ، نوجوانوں، ساحلی برادریوں اور رضاکار تنظیموں/غیر سرکاری تنظیموں کو جن بھاگیداری کے تحت متحد کرتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایس ایس ایس ایس 5.0 کے آغاز کے موقع پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 5.0، 12 سے 19 ستمبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ آئیے، ہندوستان کے وسیع اور قیمتی ساحلی خطے کے تحفظ کے لیے ساحل سمندر کی صفائی مہم، سمندری عہد، نوجوانوں کی سرگرمیوں، ریلیوں اور دیگر پروگراموں میں متحد ہوکر حصہ لیں۔ عہد لیں: https://niot.res.in/SSSS/pledge.php۔ عہد لیں، تبدیلی لائیں اور اپنے سمندروں کا تحفظ کریں۔‘‘

ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’آج ہم سوچھ ساگر، سرکشت ساگر کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ہندوستان کا ساحلی خطہ دنیا کے طویل ترین ساحلی خطوں میں سے ایک ہے، جو 11,000 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے اور ملک کے مشرقی سے مغربی حصوں تک پھیلا ہوا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی جانب سے شروع کیے گئے گہرے سمندر کے مشن کے وژن سے متاثر ہوکر وزارت ارضیاتی سائنس ہمارے سمندروں کے تحفظ اور ساحلوں کو صاف رکھنے کے لیے شہریوں، طلبہ، نوجوانوں، ساحلی برادریوں اور مختلف تنظیموں کو متحد کر رہی ہے۔ اس سال ہم اس تحریک کو مزید بڑے پیمانے پر لے جانا چاہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 5.0، 12 سے 19 ستمبر 2026 تک سمندروں کے تحفظ کے لیے ایک ہفتہ طویل ملک گیر مہم ہوگی۔ اس دوران ساحل سمندر کی صفائی کی بڑی مہمات، نوجوانوں کے لیے اوشین اولمپیاڈ، سمندری عہد، سائیکل ریلیاں، میراتھن، اوزون ڈے سے متعلق سرگرمیوں اور ملک بھر میں دیگر متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، ’’پیارے ساتھیو! میں خاص طور پر آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ سوچھ ساگر عہد کی ویب سائٹ پر جاکر سمندری تحفظ کے عہد میں شامل ہوں اور انڈیا کوسٹل کلین اپ پروگرام میں حصہ لیں۔ یہ عہد اپنے خاندان کے ساتھ لیں، اپنے دوستوں کے ساتھ لیں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس میں شامل کریں۔ اپنے اسکول اور کالج کو اس عہد میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔ جس تنظیم یا برادری سے آپ وابستہ ہیں، اسے بھی اس عہد میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔‘‘

’’آئیے، اس سال کی مہم کو ایک بڑے پیمانے کی جن بھاگیداری تحریک بنائیں۔ اپنے ساحلوں کو صاف رکھنے، اپنے سمندروں کے تحفظ اور ایک صحت مند، صاف ستھرے اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں۔ لہٰذا آگے آئیں، عہد لیں اور سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 5.0 کا حصہ بنیں۔‘‘

سوچھ ساگر، سرکشت ساگر 5.0 کی اہم جھلکیاں

ایک ہفتے تک چلنے والا جشن: 12-19 ستمبر، 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر میں کئی طرح کی سرگرمیاں ہوں گی۔

متنوع پروگرام:
100 سے زیادہ مقامات پر بڑے پیمانے پر ساحل سمندر کی صفائی مہم، انسانی زنجیر، سائیکل ریلیاں، میراتھن اور شہریوں کی شرکت پر مبنی دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

نوجوانوں کی شمولیت:
طلبہ اور نوجوانوں میں ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے پہلے قومی اوشین اولمپیاڈ کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل لانچ:
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایس ایس ایس ایس 5.0 کے تحت سمندروں کے تحفظ کے لیے سرکاری عہد، ایس ایس ایس ایس 5.0 کی ویب سائٹ، تعارفی ویڈیو اور مختلف سرگرمیوں کے نظام الاوقات پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کی۔

اپنا تعاون پیش کریں۔

وزارت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درج ذیل سرکاری پلیٹ فارموں کے ذریعے ہندوستان کے اہم ساحلی صفائی پروگرام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں:

  • سمندری تحفظ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ساحل سمندر کی صفائی مہم میں شریک ہوں:
    ساحل سمندر کے مقامات اور معلوماتی کتابچے کی تفصیلات کے لیے سوچھ ساگر، سرکشت ساگر کی ویب سائٹ https://niot.res.in/SSSS/ پر جائیں۔
  • سمندری عہد لیں:
    سمندری تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنے کے لیے https://niot.res.in/SSSS/pledge.php پر عہد لیں۔
  • ساگر پرہری‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں:
    ایس ایس ایس ایس 5.0 سے جڑے رہنے کے لیے موبائل ایپ ’ساگر پرہری‘ ڈاؤن لوڈ کریں، جو اس لنک پر دستیاب ہے:
    https://play.google.com/store/apps/details?id=com.swachhsagar.release&hl=en_IN
  • اوشین اولمپیاڈ میں حصہ لیں:
    شہری اوشین اولمپیاڈ میں رجسٹریشن کراکے سمندروں سے متعلق اپنے علم کو جانچ سکتے ہیں:
    https://www.oceanolympiad.com/

***

UR-2903

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2305746) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी