یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

کمبائنڈ میڈیکل سروسز ایگزامنیشن 2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 6:27PM by PIB Delhi

یو پی ایس سی کی جانب سے 2 اگست 2026 کو منعقد کیے گئے کمبائنڈ میڈیکل سروسز ایگزامینیشن 2026 کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبرز والے امیدواروں نے انٹرویو/ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

2۔ ان امیدواروں کی نامزدگی عارضی ہے، جو کہ ہر لحاظ سے ان کے اہل پائے جانے سے مشروط ہے۔ امیدواروں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت اپنی عمر، تعلیمی قابلیت، برادری/کمیونٹی، اور بنچ مارک معذوری (جہاں لاگو ہو) وغیرہ سے متعلق اپنے دعووں کی تصدیق کے لیے اصل اسناد پیش کریں۔ اس لیے، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹس تیار رکھیں اور پرسنالٹی ٹیسٹ میں حاضر ہونے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود اہم ہدایات کے مطابق سرٹیفکیٹس کی ضروریات کو پہلے سے اچھی طرح چیک کر لیں۔

3.1 کمیشن کمبائنڈ میڈیکل سروسز (سی ایم ایس) ایگزامینیشن 2026 کے تحریری نتیجے کے اعلان کے بعد 15 (پندرہ) دنوں کی ایک مہلت فراہم کرے گا۔ سی ایم ایس امتحان 2026 کے رولز کے رول 9(a)(ii) کے مطابق، وہ تمام امیدوار جنہوں نے پرسنالٹی ٹیسٹ/انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اس مدت کے دوران پورٹل (https://upsconline.nic.in)  پر لاگ ان کریں اور اپنی تفصیلات/تعلیمی قابلیت کی صورتحال (خواہ امتحان میں بیٹھ رہے ہوں یا بیٹھ چکے ہوں) کو مطلوبہ کوالیفائنگ امتحان پاس کرنے کے ثبوت کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں، اور اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں، ایسے امیدواروں کو اس امتحان کے اگلے مراحل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے کسی قسم کی خط و کتابت یا درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

3.2 اس مدت کے دوران، پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کو خط و کتابت/ مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/ سروس کا تجربہ، پچھلے کمبائنڈ میڈیکل سروسز امتحان کی بنیاد پر الاٹ کی گئی سروس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں)، ازدواجی حیثیت، ماضی میں پی ڈبلیو بی ڈی کی سفارشات کی تفصیلات، والدین کی تفصیلات، امتحان سے بے دخلی کی معلومات، سابقہ امتحانات کی تفصیلات، اور او بی سی / ای ڈبلیو ایس انیکسچر (جہاں لاگو ہو) کو اپ ڈیٹ کرنے اور اپنا آن لائن درخواست فارم جمع کرانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

3.3 وہ امیدوار جنہوں نے مطلوبہ دستاویزات/ معلومات پہلے ہی اپ لوڈ کر دی ہیں اور ان کے پاس اپ ڈیٹ یا بھرنے کے لیے کوئی نئی معلومات نہیں ہیں، ان کے لیے بھی پورٹل پر لاگ ان کرنا اور اپنی تفصیلات کی تصدیق کے بعد اسے حتمی طور پر جمع کرنا لازمی ہے، تاکہ سی ایم ایس امتحان 2026 کے پرسنالٹی ٹیسٹ/ انٹرویو کے لیے ای-سمن لیٹر جاری کیا جا سکے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مزید اپ ڈیٹس کے لیے باقاعدگی سے کمیشن کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔

4۔ انٹرویو کے وقت پیش کیے جانے والے سرٹیفکیٹس کے سلسلے میں، درخواست فارم کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات اور کمبائنڈ میڈیکل سروسز ایگزامینیشن 2026 کے قوانین کو لازمی طور پر غور سے پڑھا جانا چاہیے۔ اگر کوئی امیدوار اپنی عمر، تاریخِ پیدائش، تعلیمی قابلیت، برادری اور جسمانی معذوری کے سرٹیفکیٹ (پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کی صورت میں) کے حق میں کافی ثبوت پیش نہیں کر پاتا، تو اس کی مکمل ذمہ داری خود امیدوار پر ہوگی۔ اگر تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والا کوئی بھی امیدوار کمبائنڈ میڈیکل سروسز ایگزامینیشن 2026 کے لیے اپنی نامزدگی کے حق میں کوئی بھی یا تمام مطلوبہ اصل دستاویزات لانے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے پرسنالٹی ٹیسٹ بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوئی ٹی اے بھی نہیں دیا جائے گا۔

5۔ ان امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جنہوں نے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، مناسب وقت پر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ تاہم، انٹرویو کی حتمی تاریخ سے امیدواروں کو ای-سمن لیٹر کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں مزید اپ ڈیٹس کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ (https://upsc.gov.in) دیکھتے رہیں۔

6۔ امیدواروں کو مطلع کی گئی پرسنالٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کسی بھی درخواست پر عام طور پر کسی بھی صورت میں غور نہیں کیا جائے گا۔

7۔ امیدواروں کی مارک شیٹ حتمی نتیجے کی اشاعت کے بعد (یعنی پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی اور ویب سائٹ پر 30 دنوں کی مدت کے لیے دستیاب رہے گی۔

8۔ امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخِ پیدائش درج کر کے مارک شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم، مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ/ ہارڈ کاپیاں یو پی ایس سی کی جانب سے امیدواروں کو صرف اس صورت میں جاری کی جائیں گی جب وہ اس کے لیے ایک مخصوص درخواست کے ساتھ اپنا پتہ لکھا ہوا اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بھیجیں گے۔ وہ امیدوار جو مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ/ ہارڈ کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر مارکس دکھائے جانے کے 30 دنوں کے اندر درخواست کرنی ہوگی، اس مدت کے بعد ایسی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

9۔ امیدوار مذکورہ بالا امتحان کے ضمن میں اپنے مسائل (اگر کوئی ہے)سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/ وضاحت  کمیشن کے کال سینٹر سے، ٹیلی فون نمبر 011-40303444/24041001 پر صبح 9 بجے شام 8 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں

یونین پبلک سروس کمیشن نئی دہلی -110069

پی ڈی ایف ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2894


(ریلیز آئی ڈی: 2305729) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी