مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے چندی گڑھ میں شہری  سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 AUG 2026 8:20PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے یو ٹی گیسٹ ہاؤس، چندی گڑھ میں سوچھ بھارت مشن-شہری (ایس بی ایم-یو) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں چندی گڑھ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ہوم سکریٹری-کم-سکریٹری، محکمہ بلدیاتی حکومت، جناب مندیپ سنگھ برار، آئی اے ایس؛ میونسپل کارپوریشن چندی گڑھ کے کمشنر، جناب امیت کمار، آئی اے ایس؛ ڈپٹی کمشنر، چندی گڑھ، جناب نشانت یادو، آئی اے ایس؛ خصوصی کمشنر، میونسپل کارپوریشن چندی گڑھ، جناب ہری پریت سنگھ سودان، آئی اے ایس، کے علاوہ چندی گڑھ انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر سرکاری افسران، ڈائریکٹر، سوچھ بھارت مشن-شہری، محترمہ سوربھی ملک، اور مشیر، سی پی ایچ ای ای او، جناب انکت جین، نیز شہری ترقی کے محکمے کے ریاستی حکومت کے افسران نے شرکت کی۔

جائزہ میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر امنگی بیت الخلاؤں(ایسپائریشنل ٹوائلٹس) کی تعمیر میں تیزی لانےکی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ تمام موجودہ سہولیات، بشمول کمیونٹی ٹوائلٹس (سی ٹی) اور عوامی بیت الخلاؤں (پی ٹی)، کی باقاعدگی سے نگرانی اور دیکھ بھال کی جائے اور انہیں ہر وقت عوام کے لیے مکمل طور پر فعال اور قابل رسائی رکھا جائے۔

انہوں نے آئندہ پندرہ روزہ سوچھتا ہی سیوا 2026 کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ پندرہ روزہ سوچھتا مہم کے دوران ہر پہل میں شہریوں کو فعال طور پر شامل کیا جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہری صفائی ستھرائی کے حقیقی محافظ ہیں اور ان کی آرا کو نہ صرف سنا جانا چاہیے بلکہ ان پر پوری سنجیدگی سے عمل بھی کیا جانا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کچرے کی پروسیسنگ کی تمام سہولیات، فضلہ جمع کرنے والی گاڑیوں اور سرکاری دفاتر کو بھی اسی طرح صاف کیا جانا چاہیے جیسے دیوالی سے قبل گھروں کو صاف ستھرا اور تیار کیا جاتا ہے، تاکہ صفائی ستھرائی سے متعلق ہر عنصر نئے عزم کی عکاسی کرے۔

انہوں نے مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے بہترین طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے شہری مقامی اداروں کے درمیان ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے عمل کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیا۔ ان مراکز میں گاڑیوں کی نگرانی، حقیقی وقت کے اعداد و شمار کے حصول اور اسمارٹ حل کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ شہر بہ شہر منظم طورپر سیکھنے اور تجربات کے تبادلے کے طریقۂ کار کو ادارہ جاتی شکل دی جائے، تاکہ طریقۂ کار، سہولیات اور اختراعات سے متعلق معلومات کا باقاعدہ اشتراک ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین طریقوں کا مظاہرہ کرنے والے شہروں کے تجربات کو دیگر شہروں کے لیے قابل رسائی بنایا جانا چاہیے، تاکہ مختلف شہروں میں طریقۂ کار کو مزید منظم کیا جا سکے۔

سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0 کے تحت چندی گڑھ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صفائی ستھرائی کا ہدف حاصل کر لینا ہی کافی نہیں ہے، بلکہ اسے برقرار رکھنا اور مسلسل بہتر بنانا بھی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

***

ش ح۔اس ک

UR-2785


(ریلیز آئی ڈی: 2304799) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी