ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی حیاتیاتی تنوع اتھارٹی نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے رسائی اور فوائد کی تقسیم (اے بی ایس) فنڈز کے تحت 5.68 کروڑ روپے جاری کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 AUG 2026 10:07PM by PIB Delhi

قومی حیاتیاتی تنوع اتھارٹی (این بی اے) نے حیاتیاتی وسائل کے استعمال سے پیدا ہونے والے رسائی اور  فوائع کی تقسیم  (اے بی ایس) کے طریقۂ کارکے تحت 5.68 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔ یہ فنڈز ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز (ایس بی بیز)، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیاتیاتی تنوع کونسلوں (یو ٹی بی سیز) اور ایک قومی تحقیقی ادارے کو بنیادی طور پر بھنڈی (ایبیلموشس ایسکولینٹس)، کھیرے (کوکیومس سیٹیوس) اور تربوز (سیٹرولس لیناٹس) کے علاوہ مخصوص خرد حیاتیاتی اور زرعی حیاتیاتی وسائل کے حوالے سے فراہم کیے گئے ہیں۔

اے بی ایس کا سب سے بڑا جزو بھنڈی (ایبیلموشس ایسکولینٹس) سے متعلق ہے، جس میں 139 اقسام اور 28 ہائبرڈ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں این بی اے نے 32 ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیاتیاتی تنوع کونسلوں کے لیے 3.51 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اے بی ایس کی یہ رقم میسرز نونہیمز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ سے بھنڈی تک اس کی رسائی کے سلسلے میں موصول ہوئی تھی۔

اے بی ایس کے دیگر بڑے اجزا تربوز (سیٹرولس لیناٹس) سے متعلق ہیں، جس میں 662 اقسام اور 15 ہائبرڈ، اور کھیرے (کوکیومس سیٹیوس) سے متعلق 1009 اقسام اور 14 ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان حیاتیاتی وسائل تک بازاروں اور تاجروں کے ذریعے میسرز نونہیمز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز ایسٹ ویسٹ سیڈز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز بایر سائنس اینڈ انوویشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے رسائی حاصل کی تھی۔

ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیاتیاتی تنوع کونسلوں میں اے بی ایس کے بڑے وصول کنندگان درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاستیں، یوٹی

جاری کردہ رقم (روپے)

1۔

گجرات

88,79,304

2.

مغربی بنگال

78,08,691

3۔

مدھیہ پردیش

64,90,418

4.

اوڈیشہ

59,01,641

5۔

بہار

45,59,602

6۔

اتر پردیش

36,90,952

7۔

تمل ناڈو

34,11,119

8.

آندھرا پردیش

30,58,472

9.

چھتیس گڑھ

24,82,991

10۔

مہاراشٹر

17,57,359

11۔

دوسرے

87,77,728

 

کل

5,68,18,277

ان معاملات میں حیاتیاتی وسائل تک بازاروں اور تاجروں کے ذریعے رسائی حاصل کی گئی، جس کی وجہ سے ان وسائل کو مخصوص انفرادی کسانوں، برادریوں یا کسی ایک قابل شناخت جغرافیائی ماخذ سے منسوب کرنا ممکن نہیں تھا۔ چنانچہ ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ اور اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ طریقۂ کار میں ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان فائدہ جاتی حصے کی تقسیم کی گنجائش رکھی گئی ہے جہاں متعلقہ حیاتیاتی وسائل کی کاشت کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ، این بی اے نے سی ایس آئی آر-نیشنل کیمیکل لیبارٹری (این سی ایل)-نیشنل کلچر آف انڈسٹریل مائیکرو آرگینزمز، پونے ایم ، ایس  ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ، ممبئی سے موصول ہونے والی اے بی ایس رقم سے فائدہ جاتی اشتراک کے تحت فنڈز بھی تقسیم کیے ہیں۔

ریاستی حیاتیاتی تنوع بورڈز (ایس بی بیز) اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حیاتیاتی تنوع کونسلوں (یو ٹی بیز) کو تقسیم کیے گئے فنڈز حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کی دفعہ 32 کے مطابق ایکٹ کے مقاصد کی حمایت کرنے والی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ان سرگرمیوں میں عوامی حیاتیاتی تنوع رجسٹروں کی دستاویز بندی اور تجدید، حیاتیاتی وسائل کا تحفظ اور پائیدار استعمال، تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کی بحالی، کاشت شدہ پودوں کے جنگلی رشتہ داروں کا تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے ورثے کے مقامات کو مضبوط بنانا، حیاتیاتی تنوع کے ڈیٹا بیس کی تیاری اور دیکھ بھال، استعداد کار میں اضافہ، تحقیق اور برادری پر مبنی معاش کے مواقع میں اضافے سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔

تحقیقی ادارے کو تقسیم کیے جانے والے فنڈز حیاتیاتی وسائل کے ذخائر کی دیکھ بھال، تحقیق اور حیاتیاتی سروے کی سرگرمیوں، درجہ بندی اور تحفظ کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے، نیز قدرتی مسکن میں تحفظ (اِن سیٹو) اور قدرتی مسکن سے باہر تحفظ (ایکس سیٹو) سمیت مختلف سرگرمیوں کی معاونت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس ادائیگی کے ساتھ، این بی اے کی جانب سے اب تک تقسیم کی گئی مجموعی اے بی ایس رقم 191.75 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ ادائیگی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے این بی اے کے عزم کی توثیق کرتی ہے کہ ہندوستان کے حیاتیاتی وسائل کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پائیدار استعمال، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ و پائیدار استعمال سے وابستہ برادریوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو فائدہ پہنچانے والی سرگرمیوں کی جانب موڑا جائے۔

***

UR-2784

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2304797) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी