امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کل بنگلورو میں نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کے 115ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے


معزز وزیر جکّورو کیمپس میں نئی جانچ سہولیات، ڈیجیٹل اقدامات اور تزویراتی شراکت داریوں کا افتتاح کریں گے

این ٹی ایچ نیٹ ورک میں متعدد نئی سہولیات، ’این ٹی ایچ سویدھا‘ موبائل ایپ اور این ٹی ایچ بنگلورو کی نئی عمارت کا عظیم الشان تقریب کے دوران افتتاح کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 3:59PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ)، محکمہ امور صارفین، حکومت ہند، اپنے 115ویں یوم تاسیس کے موقع پر کل، 29 اگست 2026 کو بنگلورو کے جکّورو کیمپس میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کرنے جا رہا ہے۔ اس اہم تقریب میں مرکزی وزیر برائے امور صارفین، خوراک و عوامی نظام تقسیم، نئی و قابل تجدید توانائی اور تعلیم، جناب پرہلاد جوشی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یادگاری تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور صارفین، خوراک و عوامی نظام تقسیم اور سماجی انصاف و عطائے اختیار، جناب بی ایل ورما، مرکزی وزیر مملکت برائے ایم ایس ایم ای اور محنت و روزگار، محترمہ شوبھا کرندلا جے اور سکریٹری، محکمہ امور صارفین، محترمہ ندھی کھرے بھی معزز مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ اعلیٰ سرکاری افسران، صنعت کے نمائندگان اور دیگر ممتاز شخصیات بھی شرکت کریں گی تاکہ بھارت کے معیار کی یقین دہانی کے سفر میں اس تاریخی سنگ میل کو یادگار بنایا جا سکے۔

یوم تاسیس کی تقریب کی ایک اہم خاص بات جدید ترین این ٹی ایچ بنگلورو عمارت کا افتتاح ہوگی۔ اس کے علاوہ معزز وزیر ملک بھر میں جانچ کی صلاحیتوں کو وسعت دینے اور خدمات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے این ٹی ایچ کے وسیع تر نیٹ ورک میں متعدد اہم سہولیات اور اقدامات کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔ ان میں کولکاتا میں کوئلے کی جانچ کی سہولت، چنئی میں شمسی واٹر ہیٹر کی جانچ کی سہولت، جے پور میں برتنوں کی جانچ کی سہولت اور دین دیال ہست کلا سنکل (ٹریڈ سینٹر)، وارانسی میں نئی این ٹی ایچ لیبارٹری شامل ہیں۔ تقریب میں طویل عرصے سے متوقع این ٹی ایچ سویدھا موبائل ایپ بھی باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔ اس ایپ کو صنعت سے وابستہ افراد اور ایم ایس ایم ای کے لیے جانچ کی خدمات تک رسائی کو آسان اور زیادہ مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع

29-08-2026

                                                                                                                                       U: 2753

 


(ریلیز آئی ڈی: 2304503) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी