مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک کے دہلی سرکل کی جانب سے 18 ستمبر 2026 کو ماہانہ ڈاک عدالت کا انعقاد
ڈاک خدمات سے متعلق شکایات 2 ستمبر 2026 تک چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر میں پہنچ جانی چاہئیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2026 4:06PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک ، دہلی سرکل، قومی راجدھانی خطہ دہلی/دہلی ریاست کے تحت ڈاک خدمات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ماہانہ ڈاک عدالت منعقد کرے گا۔
ڈاک عدالت 18 ستمبر 2026 (جمعہ) کو صبح 11 بجے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، دہلی سرکل کے دفتر، تیسری منزل، میگھ دوت بھون، جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن کے قریب، نئی دہلی-110001 میں منعقد کی جائے گی۔
ڈاک عدالت میں ہر شکایت کنندہ کو انفرادی طور پر اپنی شکایت پیش کرنے اور عوامی شکایات و مسائل کے ازالے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ڈاک عدالت کا مقصد شکایت کنندگان کو ذاتی طور پر اپنا مسئلہ پیش کرنے کا موقع دینا اور عوامی شکایات و مسائل کا موقع پر ہی ازالہ یقینی بنانا ہے۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سرکل سطح کی ڈاک عدالت صرف ان شکایات کے لیے ہے ،جو ڈویژنل سطح کی ڈاک عدالت میں پیش کی گئی تھیں، لیکن جن کا ازالہ یا حل ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔
ڈاک خدمات سے متعلق شکایات 2 ستمبر 2026 (بدھ) تک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سی ایس)، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر، دہلی سرکل، نئی دہلی-110001 کے پاس لازماً پہنچ جانی چاہئیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی شکایات کو ڈاک عدالت میں زیرِ غور نہیں لایا جائے گا۔
شکایات واضح، مخصوص اور مختصر ہونی چاہئیں۔ عمومی نوعیت کی شکایات اور پالیسی سے متعلق معاملات پر مبنی شکایات کو زیرغور نہیں لایا جائے گا۔
****
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
U. No.2725
(ریلیز آئی ڈی: 2304296)
وزیٹر کاؤنٹر : 12