مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی  اور سی-ڈاٹ  نے دیسی آپٹیکل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے لیے اینڈ-ٹو-اینڈ آپٹیکل نیٹ ورک ٹیسٹ بیڈ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے


تجربہ گاہ میں تیار ہونے والی اختراعات اور منڈی میں استعمال کے لیے ان کی تیاری کے درمیان خلا کو پُر کرنے کے لیے دیسی بصری مواصلاتی ٹیکنالوجیز کی جانچ اور توثیق پر مبنی آزمائشی مرکز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 4:01PM by PIB Delhi

بھارت سرکار کی وزارت مواصلات کے محکمہ ٹیلی مواصلات نے مرکز برائے ترقی ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) کے ساتھ جدید ترین مکمل نظام پر مبنی بصری نیٹ ورک آزمائشی مرکز قائم کرنے کے لیے پانچ سالہ تزویراتی معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کیے ہیں۔ محکمہ ٹیلی مواصلات کی مالی معاونت اور سرپرستی میں قائم کیا جانے والا یہ آزمائشی مرکز نئی دہلی میں سی-ڈاٹ کے کیمپس میں قائم ہوگا۔ یہ مرکز بھارتی اسٹارٹ اَپس اور صنعتی اداروں کی جانب سے تیار کردہ بصری مواصلاتی حلوں کی ترقی، جانچ اور تجارتی سطح پر پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے حقیقی دنیا کے ماحول پر مبنی ایک اہم آزمائشی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/aug/image001_20260828160226_71435f.jpg

 

اس  معاہدہ  پر27 اگست 2026 کو محکمہ ٹیلی مواصلات اور سی-ڈاٹ کے نمائندوں نے دستخط کئے۔ اس موقع پر محکمہ ٹیلی مواصلات کے مشیر (ٹیکنالوجی) جناب آلوک شکلا، سی-ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے اور محکمہ ٹیلی مواصلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (نیٹ ورکس و ٹیکنالوجیز) جناب اتل کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

بھارت کے بصری(آپٹیکل)  مواصلاتی ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنانا

عوامی فنڈ سے چلنے والا یہ منصوبہ بنیادی طور پر تجربہ گاہ میں تیار ہونے والی اختراعات اور منڈی میں استعمال کے لیے ان کی تیاری کے درمیان موجود خلا کو پُر کرے گا۔ یہ اقدام مقامی طور پر تیار کردہ بصری مواصلاتی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تعیناتی کو مزید تیز کرے گا، جس سے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو آگے بڑھانے اور اگلی نسل کے مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بھارت کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ آپٹیکل کور، رسائی اور کوانٹم سیکورٹی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سی-ڈاٹ کی پختہ اور عملی استعمال کے لیے تیار مصنوعات کو یکجا کرتے ہوئے یہ آزمائشی مرکز(ٹیسٹ بیڈ)  بھارتی ٹیلی مواصلاتی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گا۔

یہ آزمائشی مرکز جدید بصری مواصلات کے شعبے میں ہنرمندی کی ترقی اور صلاحیت سازی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں طلبہ، محققین، اسٹارٹ اَپس اور صنعتی ماہرین کو عملی تربیت حاصل کرنے اور اگلی نسل کی بصری نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجیز سے براہِ راست واقفیت کا موقع ملے گا۔

مکمل نظام (اینڈ – ٹو- اینڈ) پر مبنی بصری نیٹ ورک آزمائشی مرکز جدت طرازی، جانچ، توثیق، ہنرمندی کی ترقی اور تجارتی سطح پر پیش رفت کے لیے ایک مشترکہ قومی وسیلہ ہوگا۔ اس اقدام کے تکنیکی خاکے میں اسے دو واضح مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے:

  • قیام کا مرحلہ (پہلے سے دوسرے سال): اس مرحلے میں آزمائشی مرکز کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی، جس میں بصری مرکزی نیٹ ورک، بصری رسائی اور کوانٹم سکیورٹی کے مختلف اجزا کے علاوہ معتبر فراہم کنندگان سے حاصل کردہ جدید تھرڈ پارٹی جانچ و پیمائش کے آلات شامل ہوں گے۔ اس مرحلے کے اختتام پر آزمائشی مرکز کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا جائے گا۔
  • آپریشن اور دیکھ بھال کا مرحلہ (تیسرے سے پانچویں سال): اس مرحلے میں آزمائشی مرکز کی مسلسل دیکھ بھال، ماحولیاتی نظام کے صارفین کو براہِ راست تکنیکی معاونت اور ہدف پر مبنی تعلیمی رسائی کے پروگراموں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مرکز برائے ترقیِ ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) کے بارے میں

سی-ڈاٹ، بھارت سرکار کی وزارتِ مواصلات کے محکمہ ٹیلی مواصلات کا ایک ممتاز ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجی تحقیق و ترقی مرکز ہے۔ یہ ادارہ مسلسل مقامی، محفوظ، معیارات سے ہم آہنگ اور تعیناتی کے لیے تیار ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں پیش پیش رہا ہے، جو تکنیکی خود انحصاری اور محفوظ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔

مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سوشل میڈیا ذرائع کو فالو کریں:

ایکس : https://x.com/DoT_India

انسٹاگرام: https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

فیس بک: https://www.facebook.com/DoTIndia

یوٹیوب : https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

***

ش ح۔ م م۔ م الف

U. No- 2724


(ریلیز آئی ڈی: 2304280) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English