قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن نے مغربی بنگال کے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں اگست 2026 کےشروعاتی تین ہفتوں کے دوران کم از کم 60 نومولود بچوں کی مبینہ اموات کا ازخود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق اسپتال میں ایک ہی دن میں 10نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی
کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2026 3:00PM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)نے مغربی بنگال کے مالدہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں اگست 2026 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران کم از کم 60 نوزائیدہ بچوں کی موت کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں ایک ہی دن میں دس نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر خبر میں شائع ہونے والی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے حوالے سے نہایت تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہیں۔ لہٰذا اس کے پیش نظر کمیشن نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
مورخہ27 اگست 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق 60 نومولود بچوں میں سے 44 کی صحت بگڑنے کے بعد انہیں دیگر طبی مراکز سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔
*****
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
U. No.2717
(ریلیز آئی ڈی: 2304224)
وزیٹر کاؤنٹر : 10