یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی مسلح پولیس دستوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) امتحان،2026

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 9:46PM by PIB Delhi

مورخہ19 جولائی 2026 کو یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے مرکزی مسلح پولیس دستوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) کے امتحان 2026 کے تحریری مرحلے کے نتائج کی بنیاد پر ذیل میں دیے گئے رول نمبروں والے امیدوار فزیکل اسٹنڈرڈ ٹیسٹ؍ فزیکل ایفیسنسی ٹیسٹ(جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی) کے امتحان کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔

2. ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے اور اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ تمام لحاظ سے اہل پائے جائیں۔ امیدواروں کو اپنی اہلیت اور ریزرویشن سے متعلق دعووں، مثلاً عمر، تعلیمی لیاقت، برادری، اقتصادی طور پر کمزور طبقے اور دیگر دستاویزات کی تائید میں اصل سرٹیفکیٹ پرسنالٹی ٹسٹ(شخصیت کی جانچ)کے وقت پیش کرنے ہوں گے۔ لہٰذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ مذکورہ دستاویزات اپنے پاس تیار رکھیں۔ جو امیدوار درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات، اقتصادی طور پر کمزور طبقے، سابق فوجیوں وغیرہ کے لیے دستیاب ریزرویشن یا عمر میں رعایت اور دیگر مراعات حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں مرکزی مسلح پولیس دستوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) کے امتحان 2026 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ، یعنی 12.03.2026 تک جاری کیے گئے اصل سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے ہوں گے۔

3.کمیشن مرکزی مسلح پولیس دستوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) کے امتحان 2026 کے تحریری مرحلے کے نتائج کے اعلان کے بعد پندرہ (15) دن کی مدت کے لیے ایک آن لائن سہولت فراہم کرے گا۔ جسمانی معیار کے امتحان (پی ایس ٹی)/جسمانی کارکردگی کے امتحان (پی ای ٹی) کے لیے اہل قرار پانے والے تمام امیدواروں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اس مدت کے دوران پورٹل (https://upsconline.nic.in) پر لازماً لاگ اِن کریں اور اپنی تفصیلات/تعلیمی قابلیت کی حیثیت (آیا امتحان میں شرکت کر رہے ہیں/امتحان دے چکے ہیں) کو مطلوبہ اہلیتی امتحان پاس کرنے کے ثبوت کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں اور اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ ایسا کرنے سے قاصر رہنے والے امیدواروں کو اس امتحان کے مزید مراحل میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کمیشن کی جانب سے کسی بھی خط و کتابت پر غور نہیں کیا جائے گا۔

3.1 مذکورہ بالا پیراگراف 3 کے علاوہ، امیدواروں کو، جہاں بھی قابل اطلاق ہو، خط و کتابت/مستقل ڈاک کا پتہ، اعلیٰ تعلیمی قابلیت، مختلف شعبوں میں کامیابیاں (اگر کوئی ہوں)، ملازمت کی تفصیلات/ملازمت کا تجربہ، سابقہ مرکزی مسلح پولیس دستوں (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) کے امتحانات کی بنیاد پر مختص کی گئی سروس کی تفصیلات (اگر کوئی ہوں)، موجودہ امتحان کے لیے فورسز کی ترجیح، ازدواجی حیثیت، والدین کی تفصیلات، نااہلی سے متعلق معلومات، سابقہ امتحانات کی تفصیلات، او بی سی/اقتصادی طور پر کمزور طبقے سے متعلق ضمیمہ (جہاں قابل اطلاق ہو)، سماجی و اقتصادی سوالنامہ وغیرہ، جو بھی قابل اطلاق ہو، اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور اپنا آن لائن درخواست فارم جمع کرانا ہوگا۔جن امیدواروں نے مشترکہ درخواست فارم (سی اے ایف) بھرتے وقت مطلوبہ دستاویزات/معلومات پہلے ہی اپ لوڈ کر دی ہیں اور معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی مقررہ مدت کے دوران مزید کوئی معلومات اپ ڈیٹ یا درج کرنے کے لیے باقی نہیں ہیں، وہ بھی لازماً پورٹل پر لاگ اِن کریں اور تفصیلات کی تصدیق کرنے کے بعد آن لائن درخواست فارم حتمی طور پر جمع کریں اور درخواست فارم کا پرنٹ نکالیں۔ یہ درخواست فارم جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان کے وقت جمع کرانا ضروری ہوگا اور شخصیت جانچ/انٹرویو کے لیے ای-سمن لیٹر/ای-ایڈمٹ کارڈ تیار کرنے کے لیے بھی درکار ہوگا۔ معلومات اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں امیدوار امتحان کے مزید مراحل میں شرکت کے لیے نااہل قرار پائیں گے۔

ساشتر سیما بل(وزارت داخلہ کی جانب سے نامزد نوڈل اتھارٹی) امیدواروں کو ان کے ذریعے منعقد کیے جانے والے جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان (پی ای ٹی) کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں مطلع کرے گی۔ جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان کے انعقاد سے متعلق اطلاع نوڈل فورس (ایس ایس بی) کی تقرری کی ویب سائٹ http://recruitment.ssb.gov.in پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ ای-داخلہ کارڈ نوڈل فورس کی مذکورہ ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن بھیجے جائیں گے اور امیدواروں کو ان کی رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔ امیدوار باقاعدگی سے نوڈل فورس کی ویب سائٹ اور اپنے ای میل اِن باکس، بشمول اسپیم (SPAM)فولڈر چیک کرتے رہیں۔اگر کسی امیدوار کو مقررہ وقت تک جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان (پی ای ٹی) کے لیے ای-داخلہ کارڈ موصول یا ڈاؤن لوڈ نہ ہو سکے تو وہ فوری طور پر مواصلات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر جنرل، ساشتر سیما بل سے ٹیلی فون نمبر26193929-011 اور ای میل آئی ڈی digrecruit.fhq@ssb.gov.in اور comdtrectt.ssbdel@ssb.gov.in پر اور یونین پبلک سروس کمیشن سے خط یا فیکس کے ذریعے رابطہ کر سکتےہیں۔

5.جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان کے لیے اہل قرار پانے والے امیدواروں کو جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان میں شرکت کے لیے نوڈل اتھارٹی یعنی ایس ایس بی کی جانب سے ای-داخلہ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کو مقررہ مراکز پر جسمانی معیار کے امتحان/جسمانی کارکردگی کے امتحان میں شرکت کے لیے ای-داخلہ کارڈ کے ساتھ حتمی طور پر جمع کیے گئے تفصیلی درخواست فارم کی پرنٹ شدہ نقل اورشناختی کارڈ، مثلاً آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، ووٹر شناختی کارڈ وغیرہ پیش کرنا ہوگا۔

6. امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ان کے پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو تو اس سے فوری طور پر ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر جنرل، ساشتر سیما بل، ایسٹ بلاک-5، سیکٹر-1، آر کے پورم، نئی دہلی-110066 کو مطلع کریں یا ٹیلی فون نمبر26193929- 011 اور ای میل آئی ڈی digrecruit.fhq@ssb.gov.in اور comdtrectt.ssbdel@ssb.gov.in پر رابطہ کریں، یا یونین پبلک سروس کمیشن کو خط یا فیکس کے ذریعے فوری طور پر مطلع کریں، تاکہ انہیں معلومات بروقت پہنچانے میں سہولت ہو۔

7. تمام ایسے امیدواروں کی مارک شیٹ، جو کامیاب نہیں ہوئے ہیں، حتمی نتیجے کی اشاعت کے بعد (پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی اور یہ مارک شیٹ 30 دن کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

8.امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخِ پیدائش درج کرکے اپنی مارک شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپی امیدواروں کی خصوصی درخواست پر یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کی جائے گی، جس کے لیے امیدواروں کودرخواست کے ساتھ اپنے پتے پر ڈاک وصول کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بھی منسلک کرنا ہوگا۔ جو امیدوار مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبرات ظاہر کیے جانے کے 30 دن کے اندر درخواست دینی ہوگی۔ اس مدت کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

9.یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں امیدواروں کی سہولت کے لیے ایک سہولت مرکز قائم ہے۔ امیدوار اپنے امتحان/نتیجے سے متعلق کسی بھی معلومات یا وضاحت کے لیے کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ذاتی طور پر یا سہولت مرکز کے ٹیلی فون نمبروں 24041001/011-40303444 - 011-پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں موبائل فون لانا ممنوع ہے۔

نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

 

**** *****

 

UR-2658

(ش ح۔ م ع ن ۔ ت ع)


(ریلیز آئی ڈی: 2303779) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी