قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی حقوق انسانی کمیشن نے ہریانہ کے پانی پت سول اسپتال میں تشخیصی جانچ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور اس کی موت کی خبر کا ازخود نوٹس لیا
کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری اور پانی پت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 AUG 2026 12:52PM by PIB Delhi
ہندوستان کےقومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ہریانہ کے پانی پت کے سول اسپتال میں 16 اگست 2026 کو تشخیصی طبی معائنے کے دوران 57 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی اور بعد میں اس کی موت سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ خاتون کا 18 اگست 2026 کو روہتک کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دورانِ علاج انتقال ہوگیاتھا۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ واقعات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھاتے ہیں۔ اس لیے کمیشن نے ہریانہ کے چیف سکریٹری اور پانی پت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
19 اگست 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، شدید بیماری کی حالت میں خاتون کو طبی علاج کے لیے سول اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے اور سی ٹی اسکین کرانے کی ہدایت دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، سی ٹی اسکین مشین کے آپریٹر نے اسکین روم کے اندر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔
********
ش ح۔ ع و۔ج ا
U-2644
(ریلیز آئی ڈی: 2303692)
وزیٹر کاؤنٹر : 11