مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب  جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی کے ساتھ سی – ڈی او ٹی  کے 43 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کو رونق بخشی


جناب  جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے سی – ڈی او ٹی   کے سائنسدانوں، محققین اور نوجوان افسران کی ستائش کی؛ انہوں نے خود کفیل بھارت کے لیے اندرون ملک اختراعات  اور نیکسٹ جنریشن  ٹیلی کام ٹیکنالوجیز پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 6:52PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی  جناب  جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی اور محکمہ ٹیلی   مواصلات  کے سکریٹری و ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین جناب  امت اگروال کے ساتھ  دیگر سینئر حکام، انڈسٹری کے نمائندوں اور معزز مہمانوں کی موجودگی میں سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی ڈی او ٹی)  کے 43 ویں یومِ تاسیس کی تقریب کو رونق بخشی۔

حکومتِ ہند کی وزارتِ مواصلات کے تحت محکمہ ٹیلی مواصلات کے اولین   ٹیلی کام ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر( سی-  ڈی او ٹی) نے اپنا 43 واں یومِ تاسیس آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں منایا۔ یہ موقع 1984 میں اپنے قیام کے بعد سے مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی ترقی میں سی-  ڈی او ٹی  کی 42 سالہ خدمات کی علامت ہے۔

جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اور ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے یومِ تاسیس کی نمائش کا افتتاح  کیا۔ نمائش میں پیش کی گئی مصنوعات نے ٹیلی کمیونیکیشن کے مختلف شعبوں میں سی ڈی او ٹی کی مقامی ٹیکنالوجیز اور حل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے بعد معززین کو مختلف مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں۔

وزرائے کرام نے کوانٹم پروڈکٹس وال کی بھی نقاب کشائی کی ، جس میں سی ڈی او ٹی  کی کوانٹم سیریز کی مصنوعات بشمول مقامی کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی  حل  کی نمائش کی گئی۔ یہ حل ابھرتے ہوئے کوانٹم دور میں بھارت کے مواصلاتی نیٹ ورکس کی سیکورٹی اور مضبوطی کو بڑھانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

اس کے بعد ہونے والے افتتاحی  اجلاس کے دوران  وزراء اور سینئر معززین کی جانب سے کوانٹم پروڈکٹ کتابچے  کا بھی اجرا کیا گیا، جو سی- ڈی او ٹی کے مقامی کوانٹم حلوں کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ کتابچہ کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی)  اور پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی ( پی کیو سی)  میں سی -ڈی او ٹی  کے کام کو پیش کرتا ہے  اور محفوظ، لچکدار اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق مواصلاتی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی جانب مرکز کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جناب  جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے کہا، "ایک ایسے ادارے کے 43 ویں یومِ تاسیس پر موجود ہونا میرے لیے واقعی ایک اعزاز کی بات ہے جو ہمارے ملک کے ہر ایک شہری کی زندگی کا حصہ ہے اور یہ اس ادارے کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہم 4جی  میں دنیا سے پیچھے تھے، 5جی  میں ہم دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے، لیکن سی ڈی او ٹی  جیسے اداروں کی وجہ سے ہی آج حکومتِ ہند اور ہر فخر محسوس کرنے والا ہندوستانی یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم 6جی  میں دنیا کی قیادت کریں گے‘‘۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ،’’آج سی- ڈی او ٹی  کے 43ویں یومِ تاسیس کے موقع پر  میں اسے اس آڈیٹوریم میں بیٹھے اپنے نوجوان دوستوں کے نام   کرنا چاہوں گا۔ یہ آپ ہی ہیں جو اختراعات ، ایجادات اور ناقابلِ تسخیر ہمت و صلاحیت کے ساتھ حدود کو عبور کرنے کے جذبے کی علامت ہیں۔ یہاں موجود اس بڑے خاندان میں سے 50 فیصد سے زیادہ لوگ 30 سال سے کم عمر کے ہیں  اور یہی وہ آبادیاتی منافع  ہے جو اس ادارے کو حاصل ہے‘‘۔

ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے کہا،’’ سی ڈی او ٹی کے قیام کے بعد سے اس کے 43 سال کے لئے  تمام ذہین محققین، انجینئروں  اور سائنسدانوں کو مبارکباد۔ سی ڈی او ٹی  کی وراثت، جیسا کہ میں بیان کرتا ہوں، ہندوستانی ذہانت، تکنیکی خود کفالت اور ملک کی خدمت پر مبنی ہے۔ سی ڈی او ٹی   بھارت کے تکنیکی اعتماد کا مرکز ہے۔ جس قسم کا کام آپ کرتے ہیں، وہ بہت سی کمپنیوں اور سروس آرگنائزیشنز کے کام جیسا نہیں ہے، اور میری نظر میں یہ شاید دنیا کا بہترین کام ہے جو کوئی بھی انسان کر سکتا ہے‘‘۔

یومِ تاسیس کی تقریبات  یک روزہ کانفرنس کے ارد گرد منعقد کی گئی تھیں  جس کا موضوع’’ بیونڈ کنکٹیوٹی: سیکیور، ٹرسٹیڈ اینڈ انٹلیجنٹ کمیونکیشن‘‘  تھا  ، جس میں سینئر سرکاری حکام، انڈسٹری کے رہنما، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ماہرین تعلیم   ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور بدلتے ہوئے مواصلاتی منظر نامے پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہوئے ۔

تکنیکی کانفرنس میں ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والے   تین اہم  شعبوں پر سیشنز شامل تھے: سائبر سیکورٹی، 6جی  مواصلات اور کوانٹم سیکیور کمیونکیشنز ۔ سائبر سیکیورٹی کے سیشن  میں آئی آئی ٹی جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر منوج سنگھ گور  اور مائیکروسافٹ کے نیشنل سیکیورٹی آفیسر (انڈیا اور ساؤتھ ایشیا) جناب  مندار کلکرنی نے شرکت کی۔ 6جی  کے سیشن  میں آئی آئی ایس سی  بنگلورو کے پروفیسر چندر آر مورتی، آئی آئی ٹی مدراس کے پروفیسر آر ڈیوڈ کوئل پلئی اور ٹی ایس ڈی ایس آئی  کے ڈی جی جناب  اے کے متل ایک ساتھ جمع ہوئے۔  یہ سیشنز   سائبر سیکیورٹی کے شعبے کے لیے سی-ڈی او ٹی کے ای وی پی ڈاکٹر پنکج کمار ڈلیلا اور کوانٹم سیکیور کمیونکیشنز   کے شعبے کے لیے سی-ڈی او ٹی  کے ای وی پی ڈاکٹر دلیپ کرشنا سوامی کی طرف سے پیش کیے گئے اہم نکات اور مشاہدات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی-ڈی او ٹی  کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے کہا، ’’ گزشتہ 42  برسوں  کے دوران سی-ڈی او ٹی  کا سفر ملک کے لیے مقامی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے عزم پر مبنی رہا ہے۔ چونکہ ٹیلی کمیونیکیشن روایتی رابطے  سے آگے بڑھ رہی ہے، اس لیے ہماری توجہ اب محفوظ، قابلِ اعتماد اور ذہین مواصلاتی نظاموں کی طرف ہے۔ سائبر سیکیورٹی، کوانٹم محفوظ مواصلات، 6جی  اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں اپنے کام کے ذریعے، سی-ڈی او ٹی  بھارت کی تکنیکی خود کفالت کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر مسابقتی  ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔

برسوں  کے دوران، سی-ڈی او ٹی  نے بھارت میں ٹیلی کام کی تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے  اور وہ  دیہی رابطے ، بھارت نیٹ ، 4جی  اور 5جی  ٹیکنالوجیز، سائبر سیکیورٹی، قدرتی آفات کےبندوبست ، نیکسٹ جنریشن  نیٹ ورکس، مصنوعی ذہانت  اور نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم جیسے شعبوں میں کام کر رہا ہے ۔ سی-ڈی او ٹی  6جی  اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تحقیقی کام بھی کر رہا ہے، جو بھارت کو ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنما  بنانے کے وژن میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

43 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات  نے مقامی تحقیق اور اختراع  کو آگے بڑھانے اور ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈیجیٹل مواصلاتی  ایکو سسٹم  کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے سی-ڈی او ٹی کے عزم کو ظاہر کیا۔ اپنے 43 ویں سال میں داخل ہونے کے ساتھ ہی، سی-ڈی او ٹی   6جی ، کوانٹم محفوظ مواصلات اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی تحقیق اور ترقی کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

*****

(ش ح- ن  ا)

U.N:2603


(ریلیز آئی ڈی: 2303393) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी