پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکولوں کے لیے 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی تقسیمِ انعامات کی تقریب آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، جی ایم سی بالا یوگی آڈیٹوریم میں آج اسکولوں کے لیے 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلے، 2025-26 کی تقسیمِ انعامات تقریب منعقد ہوئی۔ یہ مقابلہ وزارتِ پارلیمانی امور نے دہلی این سی ٹی سرکار کے تعلیمی ڈائریکٹوریٹ اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے تحت منظم کیا تھا۔

قانون اور انصاف کی وزارت کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارتِ پارلیمانی امور کے وزیرِ مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے تقریب کی صدارت کی اور مقابلے میں ان کے قابلِ ستائش کارکردگی کے لیے فاتح اسکولوں اور طلبہ کو انعامات تقسیم کیے۔

پروگرام کے دوران، جناب ارجن رام میگھوال نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ سے گفت و شنید کی اور یوتھ پارلیمنٹ کے مستقبل کے رہ نما تیار کرنے میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ ایسے پروگرام نوجوان ذہنوں میں قیادت کے اوصاف اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔ انھوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے منتخب کردہ میدان میں ہر طرح سے عمدگی کے حصول کی کوشش کریں، جب کہ اچھے اقدار اور قوم کے تئیں ذمہ داری کے احساس سے مضبوطی سے رہ نمائی حاصل کرتے رہیں۔

وزیر موصوف نے ان طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی جنھیں انعامات حاصل نہیں ہو سکے، انھوں نے کہا کہ شرکت خود ایک کام یابی ہے اور ہر طالب علم جمہوری اقدار اور اصولوں کو اپنا کر قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہے۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزارتِ پارلیمانی امور کے سیکریٹری جناب نکنج بہاری دھل نے بیان کیا کہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام نہ صرف مستقبل کے رہ نما تیار کرتا ہے بلکہ طلبہ میں تنقیدی سوچ بھی پیدا کرتا ہے اور انھیں جمہوری اقدار سے روشناس کراتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ پروگرام مختلف آرا کے لیے احترام کو فروغ دیتا ہے اور طلبہ کو رائے کے اختلافات کی قدر کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جو ایک صحت مند جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔

اس سے قبل، اپنے خیر مقدمی خطاب میں، وزارتِ پارلیمانی امور کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ اور اساتذہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے بیان کیا کہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام نوجوان نسل میں جمہوری اقدار اور پارلیمانی روایات کو فروغ دیتا ہے اور انھیں ذمہ دار شہری بننے کے لیے تیار کرتا ہے جو قوم کی ترقی میں بامعنی طور پر حصہ ڈال سکتے ہیں۔

دہلی این سی ٹی سرکار کے تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (اسکول برانچ) جناب سدھاکر بی گائیکواڈ نے وزارتِ پارلیمانی امور کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے طلبہ کو یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا۔ انھوں نے بیان کیا کہ پروگرام محض ایک مقابلہ نہیں ہے، بلکہ نظم و ضبط پیدا کرنے، ملک سے محبت کو فروغ دینے اور بچوں میں مثبت اقدار کو پروان چڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔

اس موقع پر، 58ویں یوتھ پارلیمنٹ مقابلے (2025-26) کے فاتح، بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پٹام پورہ، دہلی نے اپنی یوتھ پارلیمنٹ نشست کا ایک دوبارہ مظاہرہ پیش کیا جس کی آڈیٹوریم میں موجود تمام مجمع نے ستائش کی۔

وزارتِ پارلیمانی امور پچھلے 60 برسوں سے دہلی قومی دارالحکومت علاقے میں اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے منعقد کراتی رہی ہے۔ دہلی این سی ٹی سرکار کے تعلیمی ڈائریکٹوریٹ اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے پروگرام کے تحت، سلسلے کا 58واں مقابلہ 2025-26 کے دوران دہلی قومی دارالحکومت علاقے میں منظم کیا گیا تھا۔

یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل میں خود نظم و ضبط کی روح، مختلف آراء کے لیے رواداری، خیالات کا صحیح اظہار، اور جمہوری طرزِ زندگی کی دیگر خوبیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ، پروگرام طلبہ کو پارلیمنٹ کے طریقہ کار اور روایات، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی روشناس کراتا ہے، اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کی صلاحیت، اور مؤثر خطابت کا فن اور مہارت پیدا کرتا ہے۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جی وی ماولنکر رننگ پارلیمنٹری شیلڈاور ٹرافی بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پٹام پورہ، دہلی کو دی گئی۔ نئے داخل ہونے والے اسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی ٹرافی بھی بال بھارتی پبلک اسکول، پروانہ روڈ، پٹام پورہ، دہلی کو دی گئی۔

اس کے علاوہ، مندرجہ ذیل 11 اسکولوں کو میرٹ ٹرافیاں دی گئیں:

  1. ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سی ایم شری اسکول، دوارکا سیکٹر-22، دہلی
  2. نویوگ اسکول، پیشوا روڈ، نئی دہلی
  3. پریزنٹیشن کانوینٹ سینئر سیکنڈری اسکول، ایس پی مکھرجی مارگ، دہلی
  4. بابا نیم کرولی سروودایا کانہا ودیاالیہ (بی این کے ایس کے وی)، جوناپور، نئی دہلی
  5. سروودایا کانہا ودیاالیہ، پرہلادپور، دہلی
  6. سرکاری سروودایا بال ودیاالیہ نمبر 1 (اردو میڈیم)، جامع مسجد، نئی دہلی
  7. اتل آدرش ودیاالیہ، گول مارکیٹ، نئی دہلی
  8. ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پی ایم شری اسکول، سیکٹر-17، روہینی، دہلی
  9. سروودیا کانیہ ودیاالیا نمبر 1، یمنا وہار، سی بلاک، دہلی
  10. ایشانی سروودیا کانیہ ودیاالیا، جی بلاک، ساکیت، نئی دہلی
  11. کیرلا سینئر سیکنڈری اسکول، وکاس پوری، نئی دہلی

جناب انیل کمار، ڈپٹی سیکرٹری، وزارتِ پارلیمانی امور نے شکریہ کا اظہار کیا۔ انھوں نے معزز مہمانوں، شرکت کرنے والے طلبہ، اساتذہ، وزارت کے اہلکاران اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈروں کا اس مقابلے کی کام یاب انعقاد میں ان کی قیمتی شراکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے نوجوانوں کے پارلیمانی پروگرام میں تمام شرکت کرنے والے اسکولوں اور طلبہ کو ان کی پرجوش شرکت اور قابلِ ستائش کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2605


(ریلیز آئی ڈی: 2303347) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English