بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے سائینٹ لمیٹڈ کے ذریعے تاؤ ڈیجیٹل سلوشنز کے 100% حصص کے حصول کو منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2026 6:43PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے سائینٹ لمیٹڈ کے ذریعے تاؤ ڈیجیٹل سولیوشنز اِنک کے 100% حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج میں سائینٹ لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعے تاؤ ڈیجیٹل سلوشنز اِنک (ٹارگٹ) کے موجودہ شیئر ہولڈرز سے 100% حصص کیپٹل کا حصول شامل ہے۔
حاصل کنندہ بھارت میں شامل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ایرو اسپیس اور دفاع، آٹوموٹیو، ریل ٹرانسپورٹیشن، صحت کی دیکھ بھال اور لائف سائنسز، سیمی کنڈکٹرز، توانائی، صنعتی مینوفیکچرنگ، یوٹیلیٹیز، کمیونی کیشنز اور اسپیشل انٹیلی جنس میں مہارت رکھنے والی انجینئرنگ اور ٹکنالوجی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
ٹارگٹ عالمی سطح پر سات سروس لائنوں، یعنی پروڈکٹ انجینئرنگ، مینیجڈ سروسز، سائبر سیکیورٹی، ادائیگیوں، ڈیجیٹائزیشن اور اے آئی، کلاؤڈ سروسز، اور ڈیٹا سروسز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹکنالوجی خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ بھارت میں، ٹارگٹ اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، یعنی تاؤ ڈیجیٹل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کام کرتا ہے۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 2599
(ریلیز آئی ڈی: 2303340)
وزیٹر کاؤنٹر : 8