سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مالی مشکلات سے ڈاکٹریٹ تک: این ایف ایس سی کی معاونت نے بدل دی ویشنوی کے تعلیمی سفر کی راہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 AUG 2026 6:03PM by PIB Delhi
مالی مشکلات سے دوچار کنبوں کے اسکالرز کے لیے اعلیٰ تعلیم کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ بروقت فیلوشپ کی امداد اس بوجھ کو کم کر سکتی ہے اور اسکالرز کو زیادہ اعتماد اور اطمینان کے ساتھ اپنے تعلیمی مقاصد حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
درج فہرست ذات کے طلبہ کے لیے قومی فیلوشپ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت ملنے والی مدد کے اثرات کی ایک روشن مثال 29 سالہ اسکالر ویشنوی ہیں، جن کا تعلق کرناٹک کے بنگلورو سے ہے۔ انہوں نے مالی مشکلات پر قابو پا کر اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
این ایف ایس سی اسکیم کے تحت امداد حاصل کرنے سے پہلے، ویشنوی کا سب سے بڑا چیلنج مالی بوجھ تھا۔ اگرچہ انہیں تعلیمی، سماجی، جغرافیائی، رسائی یا پیشے سے متعلق کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں تھا، لیکن ان کے کنبے کے لیے ان کی اعلیٰ تعلیم کی فیس ادا کرنا مشکل تھا۔
مالی دباؤ کے باوجود، ویشنوی اپنے تعلیمی سفر کے لیے پرعزم رہیں۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ زراعت کے شعبے میں سائنسی تحقیق کریں اور اس شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے اپنا تعاون دیں۔
ویشنوی کو مارچ 2022 میں این ایف ایس سی اسکیم کے تحت مالی امداد ملنا شروع ہوئی، جس میں فیلوشپ، مکان کا کرایہ الاؤنس (ایچ آر اے) اور ہنگامی اخراجات کی رقم شامل تھی۔

اس فیلوشپ نے ویشنوی کو ان کے پی ایچ ڈی کے سفر کے دوران مالی استحکام فراہم کیا۔ اس سے فیسوں کی ادائیگی سے متعلق دباؤ میں کمی آئی اور انہیں اپنی تحقیق اور تعلیمی ضروریات کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملی۔
مالی امداد کے علاوہ، اس تعاون نے انہیں ذہنی طور پر بھی مضبوط بنایا۔ فیلوشپ کے ذریعے ملنے والے اطمینان نے انہیں زیادہ اعتماد اور عزم کے ساتھ اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے قابل بنایا۔
این ایف ایس سی اسکیم کے تحت ملنے والی مدد کے ساتھ، ویشنوی نے کامیابی کے ساتھ اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی۔ یہ کامیابی ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
ویشنوی فی الحال ایک کانٹریکٹ ملازم کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ وہ زراعت کے شعبے میں سائنسدان بننے کی اپنی طویل مدتی خواہش کی سمت میں مسلسل گامزن ہیں۔
این ایف ایس سی اسکیم نے مالی طور پر دشوار تعلیمی سفر کو کامیابی اور ترقی میں بدلنے میں مدد کی۔ اگرچہ اس امداد سے ان کی آمدنی میں کوئی رپورٹ شدہ تبدیلی نہیں آئی، لیکن اس نے اعلیٰ تعلیم کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اور بنیادی تعاون فراہم کیا۔
ویشنوی کا یہ سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح بروقت فیلوشپ کی امداد اسکالرز کو مالی مشکلات پر قابو پانے اور اپنے پیشہ ورانہ خوابوں کو ترک کیے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔
ویشنوی نے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،
’’میں نے اس اسکیم کے تحت تقریباً 6 لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کی جس نے تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کی دشواری دور کرنے میں میری مدد کی اور مجھے اپنے ڈاکٹریٹ کے اہداف کو جاری رکھنے کے قابل بنایا۔‘‘
عزمِ مصمم اور این ایف ایس سی اسکیم کے تحت ملنے والے تعاون کے ذریعے، ویشنوی فیس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنے کے مرحلے سے نکل کر کامیابی کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کا یہ سفر تحقیقی مقاصد کو آگے بڑھانے اور پیشہ ورانہ مواقع کو مضبوط کرنے میں تعلیمی امداد کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
*******
(ش ح ۔ک ح۔خ م(
U. No. 2584
(ریلیز آئی ڈی: 2303242)
وزیٹر کاؤنٹر : 8