سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے زیر اہتمام اپنے مقبول ہندی سائنس میگزین 'وگیان پرگتی' کے 75 سال مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی تقریب کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2026 8:35PM by PIB Delhi
سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ(سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر) نے آج اپنے مقبول ہندی سائنس میگزین 'وگیان پرگتی' کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پلاٹینم جوبلی تقریب کا انعقاد کیا۔ 1952 میں شروع ہونے والے 'وگیان پرگتی' نے گزشتہ 75 برسوں کے دوران سادہ اور آسان زبان میں عوام تک سائنسی معلومات پہنچانے، سائنسی مزاج اور بیداری کو فروغ دینے اور معاشرے میں سائنسی حصولیابیوں کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تقریب کا مقصد جہاں میگزین کی شاندار وراثت کا جشن منانا تھا، وہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار سائنسی ترقی کے موجودہ دور میں سائنس کمیونکیشن کی ابھرتی ہوئی شکلوں پر غور و خوض کرنا بھی تھا۔ نالندہ یونیورسیٹی کے وائس چانسلر مہمانِ خصوصی پروفیسر سچن چترویدی نے اپنے خطاب میں نالندہ کی علمی روایت، ہندوستانی ثقافت میں سائنس اور بھارت کی سائنسی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے 'وگیان پرگتی' میں شائع ہونے والے اہم مضامین کی اہمیت اور سائنس کمیونکیشن میں اس کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر گیتا وانی رایسم نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 'وگیان پرگتی' کا 75 سالہ سفر انتہائی شاندار رہا ہے اور اس میگزین نے ہر دہائی میں سائنس کمیونکیشن کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میگزین نے سادہ اور آسان ہندی میں سائنس کو عوام تک پہنچانے اور سائنسی بیداری پیدا کرنے میں مضبوط کردار ادا کیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ ریسرچ ( ڈی ایچ آر) کے سابق سکریٹری اور آئی سی ایم آرکے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وشو موہن کٹوچ نے کہا کہ سی ایس آئی آر نے ملک کی سائنسی اور صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی تبدیلی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سائنس کو شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے سائنسی مزاج کی اہمیت پر زور دیا اور 'وگیان پرگتی' کی خدمات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نئی دہلی واقع انڈیا ہیبٹیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر کے جی سریش نے بھارت کی آزادی، 1952 میں 'وگیان پرگتی' کے آغاز اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے آئینی جذبے کے مطابق، میگزین نے گزشتہ 75 سال میں سائنسی مواصلات اور سائنسی بیداری کی ترقی میں مسلسل اپنا حصہ ڈالا ہے۔ سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے پاپولر سائنس ڈویژن کے سربراہ جناب سی بی سنگھ نے پروگرام کا خاکہ پیش کیا اور 'وگیان پرگتی' کے 75 سالہ سفر پر روشنی ڈالی۔

پلاٹینم جوبلی کی مرکزی تقریب سے قبل، 21 اگست 2026 کو سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں ایک افتتاحی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دہلی کے مختلف اسکولوں کے 50 سے زائد طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ سائنس رائٹر محترمہ نیہا ترپاٹھی نے طلبہ کے ساتھ سائنس شاعری لکھنے اور کارٹون جیسی براہ راست سرگرمیاں انجام دیں۔ طلبہ نے سائنس کوئز 'جگیاسا' میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ سابق سائنٹسٹ -ایف اور سائنس کمیونیکیٹر ڈاکٹر بی کے تیاگی نے طلبہ کے ساتھ 'سائنسی کہانیوں کی دلچسپ دنیا' پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں سائنس اور تخیل کے درمیان شاندار رشتے سے روشناس کرایا۔ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی جانب سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
مرکزی تقریب کے دوران، 'وگیان پرگتی' کا اگست 2026 کا خصوصی شمارہ، سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کی مطبوعات 'مانو سواستھیہ اور نروگی جیون' اور 'رومانچک وگیان کتھائیں' کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ کے دو لسانی معلوماتی کتابچوں کا بھی اجرا کیا گیا ۔ 'وگیان پرگتی @75' سائنس اسٹوری اور سائنس کارٹون مقابلوں کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا، 'وگیان پرگتی' کی خصوصیات پر مبنی ایک ویڈیو دکھائی گئی اور میگزین کی ادارتی اور ڈیزائننگ ٹیموں کی عزت افزائی کی گئی۔ 'وگیان پرگتی کے 75 سال: وراثت، گفتگو اور مستقبل' کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت سی ایس آئی آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب مہیندر کمار گپتا نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض 'وگیان پرگتی' کے مدیر اور سائنٹسٹ-ڈی ڈاکٹر منیش موہن گورے نے انجام دیے۔ اس کے علاوہ، ڈاکٹر پردیپ شریواستو اور ڈاکٹر مکیش اے پنڈ نے بالترتیب 'کارٹون بھی سائنس کی وضاحت کر سکتے ہیں' اور 'سائنس رائٹنگ میں انسانی تخلیقی صلاحیت اور مشین انٹیلیجنس‘ (اے آئی) کے عنوان سے ڈائیلاگ سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان سیشنز میں تخلیقی صلاحیت، بصری میڈیا ، انسانی تخلیقی صلاحیت اور سائنس مواصلات میں مصنوعی ذہانت کے رول پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

حکومت ہند کے محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ماریشس میں ورلڈ ہندی سیکریٹریٹ کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شبھانکر مشرا نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا، جبکہ سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے سائنٹسٹ-جی اور وگیان پرگتی پلاٹینم جوبلی تقریب کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نریش کمار نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ 'وگیان پرگتی' کے مدیر ڈاکٹر منیش موہن گورے نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میگزین کے ادارتی وژن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 'وگیان پرگتی' کی توجہ مصنف پر نہیں بلکہ مضمون اور اس کے معیار پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لیے معیاری اور دلچسپ موضوعات کا انتخاب ضروری ہے اور یہ اس میگزین کی مقبولیت کی اہم ترین وجوہات میں سے ایک رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، 'وگیان پرگتی' نے مختلف تخلیقی انداز کے ذریعے قارئین تک سائنسی علم پہنچایا ہے۔ سی ایس آئی آر - این آئی ایس سی پی آر کے سائنسدانوں، افسران، طلبہ اور ملازمین نے تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور میگزین کے 75 سالہ سفر کا جشن منایا۔ مقررین نے سائنس مواصلات کو زیادہ مؤثر اور ہمہ گیر بنانے اور اسے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور نئے میڈیا کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایسوسی ایٹ ایڈیٹر 'وگیان پرگتی' شبھدا کپل نے پروگرام کی نظامت کی۔
************
(ش ح- ن ا)
U.N:2488
(रिलीज़ आईडी: 2302447)
आगंतुक पटल : 6